تازہ تر ین

اہم ترین انکشاف ،سربمہر لفافے میں کیا تھا،سٹیٹ بینک نے جی آئی ٹی کے حوالے کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سٹیٹ بینک نے شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ جے آئی ٹی کو فراہم کر دیا۔ مطابق سٹیٹ بینک نے جے آئی ٹی کی ہدایت پر شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ ، قرضوں کی نادہندگی اور معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کا آفیسر سر بمہر لفافے میں شریف خاندان کی کمپنیوں کا ریکارڈ لیکر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچا ہے جس نے تمام ریکارڈ اور تفصیلات جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیائ کے حوالے کر دی ہیں۔جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی کمپنیوں کا 1980ئ سے قرضوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔جے آئی ٹی نے گزشتہ روز سٹیٹ بینک کو ایک خط لکھا تھا جس میں شریف خاندان کی کمپنیوں ، قرضوں کی نادہندگی اور معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات 24گھنٹوں میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain