تازہ تر ین

پانامہ کیس بارے امریکی محکمہ خارجہ نے حقیقت واضح کر دی ۔۔اب کیا ہو گا؟؟

لندن (وجاہت علی خان سے) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جیرڈکیپلن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانامہ ایشو پر امریکہ کی طرف سے قطعی مداخلت نہیں ہے، امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور ادارے اپنے داخلی معاملات و مسائل خود حل کر سکتے ہیں، لندن میں ”خبریں“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”داعش“ کے چیف ابوبکر البغدادی کے مارنے جانے کی اطلاعات میڈیا میں گردش کررہی ہیں، اگرچہ روس اور ترکی کی سکیورٹی فورسز یہ دعویٰ کر رہی ہیں لیکن جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے ہمارے پاس ابھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے البغدادی کی موت کا لیکن امریکہ یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ موصل جسے داعش اپنا نام نہاد دارالحکومت کہتی ہے یہاں سے داعش کے جنگجوو¿ں کو نکال باہر کردیا گیاہے اور اس تنظیم کی کمر توڑ دی گئی ہے، جیرڈ کیپلن نے کہا موصل کو فتح کرنا آسان ہدف نہیں تھا، چنانچہ یہ ایک ایسی فتح ہے جس میں اتحادی فوج سمیت عراقی سویلین، پولیس اور عام شہریوں نے بھی لاتعداد جانوں کی قربانی دی ہے، انہوں نے کہاگوکہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ داعش سرے سے ختم کردیاگیا ہے کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ مخصوص آئیڈیالوجی زندہ ہے ، اس لئے امریکی حکومت انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے، کیونکہ یہ عالمگیر خطرہ ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس کا یہ الزام مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ داعش کا پشت پناہ ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ہی وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے داعش کے خطرہ سے دنیا کو آگاہ کیا، لہٰذا آج یہ وقت آگیا ہے کہ دنیا مل کر داعش سے لاحق عالمگیر خطرے کو نیست و نابود کرے، انہوں نے کہا جی 20ممالک چاہتے ہیں کہ روس اور دیگر ممالک مل کر داعش کے مکمل خاتمہ کیلئے حکمت عملی بنائیں، انہوں نے کہا موصل پر اپنے تسلط کے دوران داعش نے شہر کے کئی مذہبی و ثقافتی اثاثوں کو تباہ کیا، جن میں نوری مسجد اور حضرت یونس ؑ کا مزار بھی شامل ہیں، داعش نے بہت دہشت پھیلائی اور بیشمار عورتوں بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور سکولوں، ہسپتالوں اور مسجدوں تک کو اپنے جنگی جنون کیلئے استعمال کیا لیکن بالآخر اسے ہرسمت سے شکست اٹھانا پڑی ، جیرڈ کیپلن نے کہا کہ اگرچہ موصل پر جہاں داعش کا مضبوط قبضہ تھا اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہے تاہم عراق کے دوسرے حصوں میں خطرہ تاحال برقرار ہے، داعش کی مکمل شکست تمام عراقیوں کی آزادی اور سکیورٹی کی بحالی تک عالمی اتحاد عراقی حکومت اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہیگا، لیکن اس عفریت کا مکمل خاتمہ کب تک ہو جائیگا اس سلسلہ میں ابھی کسی قسم کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، تاہم موصل کی آزادی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کہا ہے کہ ہم نے داعش کے ایک بڑے خطرے کے طور پرسامنے آنے کے بعد اس کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے ، موصل میں اس کی شکست کا مطلب یہ ہے کہ عراق اور شام میں اس کے دن گنے جاچکے ہیں، امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ داعش اور اس کے دہشتگرد تمام مہذب دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain