لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نوا زشریف کی نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی، ن لیگ کی طرف سے کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ کارکنوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہی رہیں گے اور وہ 20 کروڑ عوام کی عدالت سے سرخرو ہوں گے۔ نوا زشریف کی نا اہلی کے باوجود مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر کارکنوں کو کسی قسم کے احتجاج کی کال نہیں دی بلکہ عوام کو صبر کی تلقین کی ہے، پارٹی نے واضح ہدایت کی ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں۔اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی بھی شخص وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہے، میاں نواز شریف بطور قائد جسے حکم دیں گے وہی اگلا وزیر اعظم ہوگا۔