تازہ تر ین

جیل یا سیاست ، 2018 میں شریف فیملی کی قسمت کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے تاریخی فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسین نواز اور حسن نواز کو 14 سال قید اور آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے اور بینکوں میں موجود رقم ضبط ہونے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ شریف خاندان کی سیاست کا مکمل خاتمہ یا جزوی بچاﺅ، حتمی فیصلہ مارچ 2018ءمیں ہوجائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین نیب منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں کسی بھی حکومتی شخصیت کے دباﺅ کے باوجود کیس پر اثرانداز نہیں ہوسکےں گے۔ نیب کے اعلیٰ حکام کے مطابق نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت کرپشن میں ملوث تمام افراد کو احتساب عدالت 14 سال کے لئے قید کی سزا سنا سکتی ہے ۔ سیکشن 10کے تحت ہی احتساب عدالت آمدن سے زائد اثاثے اور بینک اکاﺅنٹس میں موجود اضافی رقم ضبط کر سکتی ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنانے کے بعد مریم نواز، حسین اور حسن نواز سمیت تمام افراد 10 سال کے لئے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے بھی نااہل ہوجائیں گے۔ نیب کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ احتساب عدالت کرپشن کے سب سے بڑے مقدمے کا فیصلہ 6 ماہ میں سنائے گی۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت تمام شخصیات کے خلاف نیب ریفرنس کے لئے جامع گائیڈ لائنز مقرر کر دی ہیں جو اس سے قبل کسی اور کیس میں سامنے نہیں آئیں۔ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے لئے نیب کو نئی تحقیقات نہیں کرنا پڑیں گی۔ اس مرتبہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ریفرنس تیار کرنے پڑے گا اور چیئرمین نیب بھی کمزور ریفرنس تیار کرنے کے لئے اثرانداز نہیں ہوسکیں گے۔ حکومت کی مدت پوری ہونے اور آئندہ انتخابات سے قبل شریف خاندان کی سیاست اور الیکشن کے لئے اہل افراد کا تعین ہوچکا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے 15 جولائی کو نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی تھیں کہ سپریم کورٹ میں بھرپور کوشش کی جائے کہ معاملہ نیب کے حوالے ہو جائے جبکہ قانونی ٹیم کو احتساب عدالت کے لئے تیاری کی ہدایت بھی کر دی گئی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے نیب کے لئے ریفرنس دائر کا عرصہ اور احتساب عدالت کے لئے فیصلہ سنانے کی مدت مقرر کرکے شریف خاندان کے لئے اس کیس کو طول دینے اور بری ہونے کا راستہ مشکل بنا دیا ہے۔
نااہلاثاثے ضبط


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain