تازہ تر ین

این اے 120سے کون الیکشن لڑے گا ؟

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) این اے 120 میں ن لیگ کی جانب سے کون الیکشن لڑے گا اس کے لئے تین نام سامنے آگئے ہیں۔ بیگم کلثوم نوازشریف‘ شہبازشریف اور خواجہ احمد حسان ن لیگ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو وزیراعظم بنائے جانے کی صورت میں اس حلقہ سے الیکشن لڑوایا جائے گا اور اگر شہبازشریف وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتے تو پھر اس حلقہ سے کلثوم نواز یا خواجہ احمد حسان امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ن لیگ کے قریبی ذرائع اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ کلثوم نواز اس حوالے سے زیادہ فیورٹ ہیں اور اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو میاں نوازشریف کلثوم نواز کو الیکشن لڑوائیں گے اور اس کے بعد پارٹی کی اہم ذمہ داری بھی کلثوم نواز کو دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کا فیصلہ ہوجائے گا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اس حلقہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی باقاعدہ الیکشن کمپین بھی شروع کر رکھی ہے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 کی سیٹ پھر سے خالی ہوگئی جس میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کا مضبوط امیدوار ن لیگ کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ 2013ءکے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے 91 ہزار 666 ووٹ لئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ڈاکٹر یاسمین راشد نے 52 ہزار 321 ووٹ حاصل کئے تھے۔ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کے ووٹ بینک پر خاصا اثر پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain