تازہ تر ین

شیخ رشید کا فوج اور عدلیہ بارے بیان،جان کر آپ حیران ہونگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران ننگے ہو چکے ،ان کا تابوت نکل چکا، خود ڈوب جائیں گے ،قوم کی کشتی کنارے لگائیں گے ،جس ملک کی فوج اور عدلیہ زندہ ہوں وہ ملک کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔ نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بتا چکا کہ شریف برادران چور اور ڈاکو ہیں ،یہ اب قوم کے سامنے ننگے ہو چکے ،عدالت سے ان کا تابوت نکل چکا ہے ،عوام عوام کھیلنے کا وقت اب چلا گیا اب حمام حمام کھیلنے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 40 سال سے حکمران ہیں ۔انہوں نے کوئی اور بندہ آگے نہیں آنے دیا۔پارٹی کو بچانے کے لئے شہباز شریف کو آگے لایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات جمع کراسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران ننگے ہو چکے ،ان کا تابوت نکل چکا، خود ڈوب جائیں گے ،قوم کی کشتی کنارے لگائیں گے ،جس ملک کی فوج اور عدلیہ زندہ ہوں وہ ملک کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔ نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بتا چکا کہ شریف برادران چور اور ڈاکو ہیں ،یہ اب قوم کے سامنے ننگے ہو چکے ،عدالت سے ان کا تابوت نکل چکا ہے ،عوام عوام کھیلنے کا وقت اب چلا گیا اب حمام حمام کھیلنے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 40 سال سے حکمران ہیں ۔انہوں نے کوئی اور بندہ آگے نہیں آنے دیا۔پارٹی کو بچانے کے لئے شہباز شریف کو آگے لایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کی سزا 7 سال قید ہے ۔قمر زمان چوہدری کے لئے اچھا وقت ہے کہ خود ہی استعفیٰ دے دیں یا وقت سے پہلے ریٹائر ہو جائیں ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر 22 لوگ نا اہل کئے جا چکے ہیں ۔حدیبیہ پیپرز ملز پانامہ سے بڑا کیس ہے ،شہباز شریف نے حدیبیہ پیپر ملز میں کلین بولڈ ہونا ہے ،شکر ہے کہ تاریخ میں میرا نام بھی آ گیا ہے ۔ نواز شریف خود نا اہل ہو چکے اب بھائی کو نا اہل کرانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کی فوج اور عدلیہ زندہ ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، ایم کیو ایم نظریہ ضرورت کی جماعت ہے ایم کیو ایم نے ن لیگ کے ساتھ ہی جانا تھا مجھے ووٹ دے کر ایم کیو ایم کو کچھ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے سکھائے ہوئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابات میں خود ڈوب جاؤں گا لیکن قوم کی کشتی ضرور کنارے لگائیں گے ، قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو آدمی پاکستان کے خلاف بات کرے وہ گٹر ہے۔انے کی سزا 7 سال قید ہے ۔قمر زمان چوہدری کے لئے اچھا وقت ہے کہ خود ہی استعفیٰ دے دیں یا وقت سے پہلے ریٹائر ہو جائیں ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر 22 لوگ نا اہل کئے جا چکے ہیں ۔حدیبیہ پیپرز ملز پانامہ سے بڑا کیس ہے ،شہباز شریف نے حدیبیہ پیپر ملز میں کلین بولڈ ہونا ہے ،شکر ہے کہ تاریخ میں میرا نام بھی آ گیا ہے ۔ نواز شریف خود نا اہل ہو چکے اب بھائی کو نا اہل کرانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کی فوج اور عدلیہ زندہ ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، ایم کیو ایم نظریہ ضرورت کی جماعت ہے ایم کیو ایم نے ن لیگ کے ساتھ ہی جانا تھا مجھے ووٹ دے کر ایم کیو ایم کو کچھ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے سکھائے ہوئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابات میں خود ڈوب جاؤں گا لیکن قوم کی کشتی ضرور کنارے لگائیں گے ، قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو آدمی پاکستان کے خلاف بات کرے وہ گٹر ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain