تازہ تر ین

سابق وز یر داخلہ کے نئے انکشافات سے نیا پنڈورا باکس کُھل گیا

لندن (وجاہت علی خان سے) سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے پانچ بڑے بزنس ٹائیکونز کی انکوائری ایک یورپی ملک میں شروع ہو چکی ہے جلد ان کے نام دنیا کے سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے علم ہے کہ پاکستان کے کس ادارے یا جماعت نے برطانیہ کی تین خفیہ ایجنسیوں کو بھاری فیسیں دے کر پاکستان کے سیاستدانوں کی معلومات حاصل کی تھیں، رحمان ملک نے لندن میں اپنی رہائش پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے خوشی ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی پر بنائی گئی ”جے آئی ٹی“ نے 96 فیصد میری فراہم کی گئی رپورٹس پر فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی نے بہترین کام کیا، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ پاکستانی سیاست سے گندگی صاف ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان ایک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر افراد ایک دائرے کے اندر رہتے ہوئے سیاست کریں اور گالم گلوچ سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو پاکستان کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسرائیل اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے اور پاکستان حکمرانوں کےلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا آج محترمہ بےنظیر بھٹو کی روح خوش ہو گی کہ قدرت ان کے سیاسی مخالفین سے خود انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو پارٹی کے بااختیار رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے آج تک جتنی بھی پیشنگوئیاں کی ہیں زیادہ تر سچ ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا میں پاکستان کا وزیرداخلہ رہا ہوں اور بڑی اچھی طرح جانتا ہوں کون کیا ہے کیا کیا کرتا رہا ہے۔ میں بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا سکتا ہوں اس لئے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ہوشمندی سے کام لیں اور بلاوجہ اور بے بنیاد الزام تراشیاں بند کر کے اصولوں کی سیاست کریں ورنہ میں نے زبان کھولی تو بات دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے جعلی اقامے سوشل میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں یہ لوگ سن لیں کہ ان دنوں سائبرکرائم بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سیاست میں گہرے کالے بادل دیکھ رہا ہوں۔ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا لیکن احتساب بیورو کریسی، ججز اور جرنیلوں کا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا میرے بارے میں دئیے گئے جنرل امجد کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain