تازہ تر ین

”نواز شریف تعمیری سوچ کا نام ہے “

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ محمدنوازشریف ایک تعمیری سوچ اور ترقیاتی فکر کا نام ہے اور وہ ایسے لیڈر ہیں جن کا دل عوام کی محبت سے سرشار ہے – ہمیں ان کی بے مثال او رمخلص قیادت پر فخر ہے – محمدنوازشریف کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں-محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے عام آدمی کی بھلائی کیلئے بے پناہ کام کیاہے اور ان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی – پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے تاریخی ریکارڈ قائم کئے ہیں – ہمارا ایجنڈا عوام کی فلاح او رملک کی ترقی کے سوا کچھ نہیں – وزیراعلی شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں سیاسی بحران پیدا کرکے ترقی کا راستہ روکنے کی سازشیں کی گئیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہر بحران اور چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے – مخالفین نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیاہے – مخالفین کی الزامات کی سیاست عوام کی خوشحالی کے خلاف ہے – انہو ںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رخنہ حائل نہیں ہونے دیاجائے گا -ترقیاتی منصوبوں کو خلو ص نیت اور تیزی سے مکمل کیاجارہاہے -محمد نوازشریف کے ویژن پر عملدرآمد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے – انہو ںنے کہاکہ توانائی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہونے جارہے ہیں – توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ملک کی تاریخ میں ایک مثال قائم کی ہے – بڑے ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں – پنجاب حکومت کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی ترقی کا عکاس ہے – ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے او رآئندہ بھی خدمت کے ریکارڈ قائم کریںگے اور مایوس عناصر کی پرواہ کئے بغیر ترقی کا سفر تیزی سے جاری رکھیں گے – انہو ںنے کہاکہ محمد نوازشریف کے گذشتہ چار سال کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے باعث قومی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہوچکی ہے اور عالمی ادارے پاکستان میں پائیدار ترقی کا اعتراف کررہے ہیں -وزیراعلی نے کہاکہ احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو آگے لے کر جائے گی- وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں اقدامات کاجائزہ لیاگیا – وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانی تکی خدمت ایک عبادت ہے او رکسی کے زخموں پر مرہم رکھنا نیک کام ہے – شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور مسیحائی کا درجہ رکھتا ہے – مسیحائی کے پیشے سے وابستہ لوگ دین اور دنیا دونوں کماتے ہیں – انہو ںنے کہاکہ ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ ملنا مریضوں کا حق ہے او راس مقصد کےلئے پنجاب حکومت نے میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد کی تنخواہوں اور مراعات میں اربوں روپے کا اضافہ کیاہے -انہو ںکہاکہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں – حکومت نے میڈیکل ایجوکیشن کو سبسڈائزڈ کیا ہوا ہے او ر اربوں روپے کے وسائل صرف کرکے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنایاجارہاہے – انہو ںنے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو وہی اعلی معیار کی ادویات مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہیں -سرکاری ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کو ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں – وزیراعلی نے کہاکہ جزا اور سزا کے نظام کے تحت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایاجاسکتا ہے -انہو ںنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے – دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں – صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ، خواجہ سلمان رفیق ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی –


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain