تازہ تر ین

مریم کی ممکنہ نااہلی نواز شریف کے پوتے ،نواسے بارے اہم خبر

اسلام آباد (آن لائن) مریم نواز کی نیب مقدمات میں ممکنہ نااہلی کے باعث سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پوتے اور نواسے کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جنید صفدر اور زاہد حسین نے پنجاب ہاﺅس میں کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ معلومات کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قائل کیا ہے کہ نیب عدالت میں اگر انہیں بھی نااہل کردیں تو پھر مسلم لیگ کی بھاگ ڈور اور سیاست کے میدان میں کس کو اتاریں گے اس حوالے سے نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشورہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ حسین نواز کے صاحبزادے زاہد حسین اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو سیاست کیلئے تیار کیا جائے۔ قریبی رفقاءکے مشورہ پر نواز شریف کی اجازت سے مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بھتیجے کو پنجاب ہاﺅس میں مسلم لیگ کے کارکنان سے ملاقاتیں کرانا شروع کردی ہیں ابتدائی طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کرائی گئی جس میں جنید صفدر اور زاہد حسین نے انہیں ویب سائٹ کو جدید خطوط پر چلانے کا مشورے دیئے دوسری جانب سوموار کو دونوں نوجوانوں کی ملاقات آزاد کشمیر کے بھی کارکنان سے کروائی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور زاہد حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ بلا خوف اپنا کام جاری رکھیں اور اپنا کام خوش اصلوبی سے کریں اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بہاولپور میں جنید صفدر کے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کا الگ وزیر اعلیٰ جنید صفدر ہو گا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو معلوم ہوا تو انہوں نے پولیس کی مدد سے تمام بینرز اور پوسٹرز ختم کروا دیئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain