تازہ تر ین

سابق وزیراعظم کا نام گالی بن چکا

لاہور (وقائع نگار ، خبر نگار) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ناصر باغ میں خطاب کے دوران کارکنوں سے سوال پوچھا کہ نواز شریف کرپشن کا سرٹیفکیٹ لے کر آئے ہیں، انہوں نے خاندان کا نام مٹی میں ملا دیا ہے، سابق وزیر اعظم کا پرامن طریقے سے استقبال کرنے کے لئے تیار ہو؟ جس کے جواب میں کارکنوں کا کہناتھا کہ ہاں ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا وہ بستر اور خوراک لے کر آئے ہیں؟ انتظامیہ مجھے بتائے کہ ایک لمبے دھرنے کے لئے خوراک اور شامیانے موجود ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کارکنوں کا کہنا تھا کہ قائدتیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا، کارکنوں کے اس مثبت جواب کے بعد طاہر القادری نے کہا کہ پولیس اور ایجنسیوں کو کہتا ہوں کہ ہجوم میرے قابو سے نکل رہا ہے۔میرے کارکنان نواز شریف کا پرامن استقبال کریں گے، قومی املاک کو نقصان ہوگا نہ کسی شہری کو پریشانی کا سامنا کرنے پڑے گا، پرامن طریقے سے نواز شریف کے استقبال پران کے سامنے14لاشیں رکھیں گے۔میں کارکنوں کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتامجھے مجبورا کارکنوں کا یہاں روکنا پڑ سکتا ہے، اگر کارکنوں کے لئے کھانا کم پڑ جاتا ہے تو داتا دربار سے اس کا انتظام کیا جائے۔طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران کارکنوں کو دومنٹ سوچنے کا موقع دیا اور پھر وہی سوال دہرایا جس کے جواب میں کارکنوں نے پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ اس کی تائید کی مگر سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی اگلا دھرنا آخری دھرنا ہوگا جس کا جلد اعلان کروں گا اس کے بعد انہوں نے اپنا خطاب ختم کرکے جلسے کے اختتام کا اعلان کردیا اور کارکنان مایوسی کے ساتھ گھروں کو لوٹ گئے۔ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے پھر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی حالانکہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے ساتھ نرمی برتی ،عدالت عظمی نے انہیں جھوٹا ،بے ایمان اور بدیانت قرار دے کر صرف نا اہل کیا سات سال کے لیے جیل میں نہیں ڈالا ،اب اگر شریف برادران نے میر ی تقریر سن لی ہے تو جی ٹی روڈ پر نہ آنا۔انہوں نے عدالت اعظمیٰ سے مطالبہ کیا کہ پاناما کیس والی جے آئی ٹی سے سانحہ ماڈل ٹا?ن کی بھی تحقیقات کرائی جائے۔ پاکستان واپسی کے موقع پر لاہور کے ناصر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ اک شخص اقتدار سے برطرف ہوا تو پوچھتا ہے مرا قصور کیا ہے ،میں ان سے پوچھتا ہوں کو17جون 2014جن 14بے گناہوں کی لاشیں گرائی گئیں ان کا قصور کیا تھا ؟،اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے۔ قومی ادا روں نے 273دن آپ کے خاندان کو صفائی کا موقع دیا لیکن آپ لوگوں نے سپریم کور ٹ ،جے آئی ٹی ،عوام اور پارلیمنٹ کے سامنے جھوٹ بولے جس پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ طور پر نواز شریف کو بے ایمان ،بد دیانت اور جھوٹا قرار دیا ،اگر نواز شریف میں شرم ہوتی تو کچھ دن چھپ کر گھر بیٹھ جاتے لیکن ڈھٹائی کی حد یہ ہے کہ وہ جی ٹی روڈ پر آنے کا سوچ رہے ہیں ،نواز شریف نے اگر میری تقریر سن لی ہے تو وہ جی ٹی روڈ پر آنے کا ارادہ منسوخ کردیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم جی ٹی روڈ پر گئے تھے تو ساری دنیا کو معلوم تھا کہ ہم شریف برادران کو للکار رہے ہیں ،لیکن نواز شریف جرات کر کے بتائیں وہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ؟۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عدالت نے نوا ز شریف کو نا اہل کیا لیکن آج بھی ن لیگ کی حکومت ہے نواز شریف کے دئیے ہوئے نام پروزیر اعظم بنا ہے لیکن پھر بھی یہ کہتے ہیںکہ جمہوریت کا مینڈیٹ نہیں مانا جاتا ،اس کا مطلب یہ جمہوری سلطنت شریفیہ کو مانتے ہیں ، اگر ان کے خاندان کے کسی فرد کو باہر کیا جائے تو جمہوریت ختم ہو گئی ،اس سے پتہ چلتا ہے کہ شریف خاندان جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور ائیر پورٹ سے مال روڈ آتے ہوئے جگہ جگہ پر بورڈ لگے ہوئے تھے جس پر لکھا ہوا تھا کہ ہم صادق اور امین ہیں،ہم نواز شریف ہیں ،اس کا مطلب آپ اپنے آپ کو گالی دے رہے ہو ،کیونکہ نواز شریف آج گالی بن چکا ہے،مزید بورڈز پر لکھا ہوا تھا نواز شریف دلوں میں حکومت کرتے ہیں ،خدا کے لیے نواز شریف دلوں کی حکومت کر لیں پاکستان کی جان چھوڑ دیں۔طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کو توقع نہی تھی کہ ان کے خلاف ایسا فیصلہ آئے گا اور مجھے بھی ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی لیکن اب میری توقع کے خلاف فیصلہ آیا ہے تو دل کہتا ہے کہ اللہ کی مدد اترنے لگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں ایک جے آئی ٹی نے شریف خاندان کا چہرہ ننگا کیا ،اس ہی جے آئی ٹی سے ماڈل ٹا?ن کیس کی تحقیقات کرالیں تو پتہ چل جائے گا کہ د ن دیہاڑے قت کرنے والے اور اس بر بریت کا حکم دینے والے کون تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں 114لوگوں کو گولیاں ماری گئیں لیکن قاتلوں کو پکڑنے والا کو ئی نہیں ،عدالتوں کے بار بار حکم پر بھی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی پھر اس وقت کے آرمی چیف نے مداخلت کی تو ایف آئی آر کاٹی گئی لیکن اس پر بھی مزید کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن اب تخت لاہور کا فیصلہ ہو چکا ،عوام ایک آواز ہو کر کھڑے ہو گئی ہے ،عوام کہتے ہے چور پکڑا گیا اب قاتل بھی پکڑا جائے گا ،شہباز شریف کی اگلی باری ہے۔ عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد نے دعویٰ کےا ہے کہ (ن) لےگ جی ٹی روڈ پر رےلی نکال کر فوج سے نوازشر ےف کےلئے اےن آر او اور محفوظ راستہ مانگ رہی ہے مگر جو کوئی بھی نوازشر ےف کو اےن آر اواور محفوظ راستہ دے گا پاکستانی قوم اسکے سامنے کھڑی ہوجائے گی ‘(ن) لےگ فوج کو پنجاب پولےس اور عدلےہ کو نظر ےہ ضرورت والی عدلےہ بننا چاہتی ہے مگر انکو کسی صورت کامےاب نہےں ہونے دےا جائےگا ‘ شاہد خاقان عباسی صرف کمےشن نہےں لےتا بلکہ وہ اےل اےن جی منصوبے مےں حصہ دار بھی ہےں اور مےں شاہد خاقان عباسی کو چےلنج کر تا ہوں اگر مےں ےہ ثابت نہ کر سکا تو ہمےشہ کےلئے پاکستان کی سےاست چھوڑ دوں گا‘حدےبہ رےفر نس نہ کھولے تو نےب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر نے کےلئے سپر ےم کورٹ جاﺅں گا ۔ وہ عوامی تحر ےک کے ناصرباغ جلسے سے خطاب کر رہے تھے عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد نے کہا کہ آج نوازشر ےف کو14شہداءکی بادعائےں لگےں ہےں جسکی وجہ سے وہ در بدر کی ٹھوکر ےں کھا رہا ہے (ن) لےگ عدلےہ اور فوج کے خلاف جی ٹی روڈ پر نکل رہے ہےں ےہ عدلےہ کو نظر ےہ ضرورت والی عدلےہ اور فوج کو پنجاب پولےس بننانا چاہتے ہےں 60دن گزر چکے ہےں حدبےہ پےپر زمل کا کےس ری اوپن نہےں ہو رہا اگر ضرورت پےش آئی تو مےں سپر ےم کورٹ جاﺅں گا اور نےب کے خلاف عدالت کو کہوں گا کہ اس نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مےں کہتا تھا کہ پےپو پانچوں فےل ہوا تو لوگ مذاق آراتے رہے ہےں اب اگر جے آئی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پےش آےا تو اس کا مقدمہ بھی نوازشر ےف اور شہبازشر ےف کے خلاف درج ہوگا عزت بھی کوئی چےز ہوتی ہے مےں نے انکو کہا تھا کہ نوازشر ےف استعفیٰ دے دوں مگر وہ انکار کرتے رہے ہےں اور اب عدالت نے انکو گھر بھےج دےا اب نوازشر ےف فوج سے اےن آر اوکے محفوظ راستہ مانگ رہا ہے۔ تحر ےک انصاف کے وائس چےئر مےن شاہ محمودقر ےشی نے کہا ہے کہ نوازشر ےف بتائے کون انکے خلاف سازش کر رہا ہے‘ملک مےں عدلےہ آزاد ہوچکی ہے وہ خد ا کے علاوہ کسی سے نہےں ڈرتی ’ملک مےں کر پشن کے خلاف تحر ےک رکے گی نہےں بلکہ کر پشن کے مکمل خاتمے تک جاری رہےگی ’(ن) لےگ جی ٹی روڈ کے ذرےعے ملک مےں جمہو رےت کے خلاف سازش کر کے جمہو رےت کو لپٹنا چاہتے ہےں ‘ملک مےں انصاف کا سورج طلوع اور (ن) لےگ کا سورج غر وب ہو رہا ہے ‘(ن) لےگی ورزاءلاہور دھماکے کے زخمےوں کی عےادت کر نے کی بجائے نوازشر ےف کے حق مےں بےنرز لگاتے رہے ہےں ‘جنر ل قمر جاوےد باجوہ نے آئےن اور قانون کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کی ہے جس کو ہم خوش آمد ےد کہتے ہےں لےکن کاش ماضی کے سپہ سالاربھی اےساکرتے تو ملک مےںکوئی آمر نہ آتا ‘کر پٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستاج کا مستقبل محفوظ نہےں ‘ہم کر پشن کے خلاف جنگ لڑرہے ہےں اور لڑتے رہے ہےں گے ‘ ”چڑےا “کہتی ہے نوازشر ےف کل آرہے ہےں اب فےصلہ نے کر نا ہے وہکر پٹ اور قاتل حکمرانوں کے ساتھ کھڑ ے ہوں گے ےا نہےں ۔ وہ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے ہمراہ لاہور کے ناصر باغ عوامی تحر ےک کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے شاہ محمودقر ےشی نے کہا کہ (ن) لےگ سیاسی طور پر شہد ہونا چاہےے اور کپٹن (ر) صفدربھٹو شہد کی پھانسی کی بات کرتے ہےں مےں پوچھتا ہوں کہ کےا منہ اور کےا مسور کی دل ہے (ن) لےگ والے آج بھٹو شہےد کی بات کرتے ہےں مگر اسکی بےٹی بے نظےر بھٹو شہےد کی بےٹی کے ساتھ جو تم نے کےا وہ پوری قوم نے دےکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں محفوظ نہےں ملک سے ہر صورت کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر نا ہوگا اور پاکستان تحر ےک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ملک مےں آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ہمارا احتجاج اور جد وجہد جاری رہےگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain