تازہ تر ین

اب کوئی رکن اثاثے چھپانے پر نااہل ہوگا یا نہیں؟, دیکھئے خبر

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فانڈیشن اور سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ائندہ کے انتخابی عمل کی روح کے مطابق نہیں ہے اور عوامی نمائندگی ایکٹ 76کا ہی چربہ ہے، الیکشن قوانین کو یکجا کرنے سے دھاندلی کو روکا نہیں جا سکتا حکومت نے بدنیتی سے ایسی واضح حکمت عملی انتخابی اصلاحات کی آڑ میں مرتب کی ہے جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قانونی خود مختاری پر قدغن لگا دی گئی ہے اور رولز بنانے کے لئے حکومت کے تابع کر دیا گیا ہے، ووٹ دینا ایک شہادت ہے ووٹ کی بے حرمتی کو روکنے کے لئے مضبوط اور فعال قانون سازی کرنے سے گریز کیا۔ کنور دلشاد نے انتخابی اصلاحات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے حکومت نے کاغذات نامزدگی کے فارم کو بے اثر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے اور جن کا کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کے جرم میں نواز شریف کو آرٹیکل (F)(1)62، عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ(F) 99 عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 12اور عوامی نمائندگی ایکٹ 76کی دفعہ78جس کے تحت تاحیات نا اہل قرار دیا تھا ایسی تمام شقوں کو کاغذات نامزدگی کے فارموں سے خارج کر دیا گیا ہے، اسی طرح حکومت نے عوامی نمائندگی ایکٹ76کی دفعہ42-aاور سینٹ ایکٹ74کی دفعہ25-Aجس کے تحت ارکان پارلیمنٹ ہر سال اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع رکانے کے لئے قانونی طور پر پابند ہیں، ان گوشواروں میں حقائق کے منافی اپنے اثاثہ جات چھپانے کے جرم میں رکن پارلیمنٹ کو تین سال کی سزا اور سات سال کے لئے ن ااہل قرار دینے کی شقوں کو بھی حذف کر دیا گیا ہے اور عوام اپنے ارکان پارلیمنٹ سے باز پرس کرنے کے اختیارات سے محروم ہو گئی ہے۔ پاکستان اسلامی مملکت ہے اور ان کے ارکان کا صادق اور امین ہونا لازمی ہے۔ کنور محمد دلشاد نے اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کی ملی بھگت سے جو انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے اس کو سینٹ میں مسترد کر کے اس بل میں ان تمام شقوں کو دوبارہ شامل کرانے کی کوشش کریں جو حکومت نے اپنے مفاد میں حذف کر دی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain