تازہ تر ین

پی ٹی آئی چھوڑ دیں, خاتون رکن اسمبلی کو دھمکیاں دینے والا کون؟

لاہور (ویب ڈیسک) ن لیگ کے رہنما نے پی ٹی آئی نہ چھوڑنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ خاتون رکن کے پی کے اسمبلی عائشہ گلا لئی کا حوالہ دے کر تحریک انصاف چھوڑنے کا کہا گیا۔ معاملہ اسمبلی میں لے کر جاﺅں گی۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی خاتون رکن اسمبلی نادیہ شیر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات ایک نامعلوم نمبر سے کال کی گئی جس میں عائشہ گلا لئی کا حوالہ دے کر تحریک انصاف چھوڑنے کا کہا گیا۔ کال کرنے والے شخص نے خود کو میاں صاحب کا قریبی ساتھی بناتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے دباﺅ ڈالا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا گھٹیا مذاق ہے وہ رکن اسمبلی ہیں اور پارٹی چیئرمین کے علم میں لانے کے بعد اس معاملے کو اسمبلی کے فورم پر لے کر جائیں گی۔ جبکہ کال کرنے والے شخص کا اصرار تھا کہ یہ بات آپ کس کو نہ بتائیں ورنہ نتائج آپ کو بھگتنا ہوں گے۔ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ عمران خان کے نوٹس میںدے دیا ہے مشاورت کے بعد باقاعدہ قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain