تازہ تر ین

نئی وفاقی کابینہ مریم نواز نے بنائی, اعتزاز احسن نے حقائق بیان کردئیے

لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے بیرسٹر عامر، علی احسن اور اسلم گِل کے ہمراہ پارٹی کے دیرینہ جیالے نو رتن علی کی رسم چہلم میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کا پتا کلثوم نواز نے کاٹ دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن و جیالے نو رتن علی گزشتہ ماہ دل کا دورہ پرنے سے جاں بحق ہوگئے تھے، سینیٹر اعتزاز احسن نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے میاں شہباز شریف کا پتا کاٹ دیا ہے۔ نئے وزیراعظم کی تمام کابینہ ہی مریم نواز نے بنائی ہے۔چترال میں بلاول کی پہلے الیکشن پر جیت کی پیشن گوئی پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست دیکھ کر یہ پیشن گوئی صحیح ثابت ہوسکتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ بہت سخت دور سے گزر رہی ہے، ان کا سنبھلنا مشکل نظر آرہا ہے۔انہوں نے پانامہ کیس پر پشتو مثال بھی دے دی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عائشہ احد کو انصاف ملنا چاہئے جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات تسلیم کرنا مشکل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain