تازہ تر ین

عورت ہوں تو کیا ہوا ۔۔جرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑوں گی

لاہور (انٹرویو: ایم نادر رانا، عکاسی: یوسف بھٹی) جرم کہیں بھی ہو حدود کے تعین میں انسانیت کی مدد کرنا وردی کے ساتھ ناانصافی ہے، میل اور فی میل سٹیشن ہیڈ کوارٹر آفیسر میں کوئی فرق نہیں، منشیات فروشوں جوئے، گھٹکا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ ایس ایچ او لوہاری کے ساتھ مل کر جوائنٹ سرچ آپریشن کیا جو بہت کامیاب رہا تھانہ رنگ محل کی حدود میں 13مساجد اور 12 بینک ہیں، پیچیدہ مقدمات کی صورت میں ڈی آئی جی حیدر اشرف ، ایس پی سٹی عادل میمن، ڈی ایس پی سرکل عبدالغفور و سینئرز مشاورت کرتی ہوں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے خواتین محکمہ پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر جاب کے لیے چانس لیں۔ لاہور میں پہلی خاتون ایس ایچ او میڈم غزالہ نے ”نیااخبار“ میں انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1998ءمیں پبلک سروس کمیشن کے تھرو اے ایس آئی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سہالہ ٹریننگ سنٹر میں ٹریننگ میں پہلے نمبر پر آئی، کراٹے سیکھے۔6 سال سہالہ کالج میں لاءانسٹرکٹر اور پھر (UNO) میں ٹریننگ ایڈوائزر رہی۔ ماں کی دعاﺅں کی بدولت 2004ءمیں پولیس لان میں لائن آفیسر تعینات ہوئی۔ کوئی کام بھی مشکل نہیں ہے۔ اگر ادارہ اور نیت میں مضبوط عزم ہو تو تھانہ میں تعیناتی کے بعد زیادہ کیسز تاجروں کے چیک ڈس آنرز کے آتے ہیں لیکن حتی الامکان کوششیں ہوتی ہے کہ پرچہ درج نہ کریں۔ اور متاثرہ پارٹی کو پے منٹ کی ادائیگی باہمی دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے مل جائے۔ تجاوزات کا مسئلہ مین ایشو ہے لیکن یہ معاملات ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاﺅن کے ہیں۔ 22 سے25 مقدمات درج کر چکی ہوں۔ مارکیٹیں زیادہ ہونے کی وجہ سے نوسربازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن پھر بھی کافی حد تک نوسرباز مافیا کا قلع قمع کیا ہے بھلے خاتون ہوں لیکن جرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تاجر اپنی اپنی مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگائیں تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔ علاقہ کام کے حوالے سے بہت بڑا لیکن سٹاف کی کمی ہے پھر بھی مرد حضرات ایس ایچ اوز سے کسی طرح بھی کم کام نہیں کرتی بلکہ دوران ڈیوٹی مرد حضرات سے زیادہ سخت کام کرتی ہوں۔ جب سے چارج سنبھالا ہے علاقہ بھر میں جرائم میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain