تازہ تر ین

نماز جمعہ سے قبل دھماکہ،5افراد شہید،25زخمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قبائلی علاقے چارمنگ بابڑہ میں نماز جمعہ سے پہلے مسافر گاڑی میں دھماکہ،5افراد شہید،25زخمی ہوگئے ،متعدد کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، نماز جمعہ سے کچھ دیر پہلے قبائلی علاقے چارمنگ بابڑہ میں ایک مسافر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہےجس میں پانچ افراد شہید اور 25زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ مرنیوالے اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں ۔صدر وزیر اعظم کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain