تازہ تر ین

این اے 120 کا ٹاکرا ، کشمیری ، شیخ اورارائیں برادری کس جماعت کی حامی ، تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم کی نااہلی کے باوجود لاہور کے حلقہ این اے 120 میں تین بڑی برادریوں کا رجحان ابھی بھی ن لیگ کی طرف ہے جبکہ نوجوان اور پڑھے لکھے طبقہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہا ہے، حلقہ مشہور علاقوں میں لکشمی چوک، گوالمنڈی، فوڈسٹریٹ، میو ہسپتال اور گنگارام کے اطراف کی آبادیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی نااہلی کے بعد لاہور کا حلقہ این اے 120 ملک بھر میں بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔2013ءکا الیکشن نوازشریف نے بھاری اکثریت چالیس ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتا تھا۔ حلقہ این اے 120 شملہ پہاڑی کے ساتھ ایبٹ آباد روڈ سے شروع ہوتا ہے جس میں مشہور علاقے لکشمی چوک ، لاہور ہوٹل، گوالمنڈی، فوڈسٹریٹ ، میوہسپتال اور گنگارام ہسپتال کے گردونواح کی آبادیاں ، مزنگ نیو مزنگ لارنس روڈ، مال روڈ اور گورنر روڈ شامل ہیں۔ اس حلقہ میں کوئی پوش ایریا نہیں اکثر علاقے مسائل کا شکار ہیں ، باغ جناح اور چڑیا گھر بھی اسی حلقے میں آتا ہے، حلقہ میں سب سے زیادہ تعداد کشمیریوں کی ہے جس کے بعد آرائیں اور پھر شیخ برادری ہے باقی تمام برادریوں کے ووٹ ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔ کشمیری برادری کا تعلق اور ہمدردی مسلم لیگ ن سے ہے جن میں سے کچھ کشمیریوںکی نوازشریف سے رشتہ داری بھی ہے، لیکن آرائیں اور شیخ برادری کے لوگ بھی ن لیگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ حلقہ میں پڑھے لکھے افراد اور نوجوان پاکستان تحریک انصاف کو پسند کرتے ہیں۔ حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اکیس ہزار چھ سو 35ہے جن میں ایک لاکھ انہتر ہزار پانچ سو پانچ رد جبکہ ایک لاکھ بیالیس ہزار ایک سو اٹھائیس ووٹ خواتین ہیں۔ حلقہ میں ابھی تک پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملا ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کلثوم نواز اس حلقہ سے ن لیگ کی طرف سے امیدوار ہوسکتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قائدین اپنی پارٹی کے آرائیں برادری کے ووٹ میں ڈالنے کے لئے لاہور کے صدر عزیزالرحمن کو الیکشن لڑنے کے لئے رضامند کررہے ہیں مگر وہ راضی نہیں ہورہے۔ حلقہ میں تین بڑی پارٹیوں کے علاوہ جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، جے یوپی سمیت مذہبی حلقوں کے ووٹرز کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے مگر خیال کیاجارہا ہے کہ کچھ مذہی حلقے ممتازقادری کو پھانسی کی سزاد دیئے جانے کے بعد اب وہ ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain