تازہ تر ین

دہشتگردوں کا صفایا ، وادی راجگال میں امن آ گیا

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کی بنیادی خصوصیت ملک کے بعض مقامات پر چھپے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن خیبر فور سطح سمندر سے 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر جاری ہے، وہاں کارروائی کے لئے فوج تو پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔ وادی راجگال میں آپریشن میں کامیاب پیشرفت جاری ہے اور اسے عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے، اب اس کی مکمل کلئیرنس کا عمل جاری ہے، وہ آئندہ چند روز میں آپریشن خیبر فور کی تکمیل کااعلان کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain