تازہ تر ین

سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، آئی اینڈ سی ونگ حکومت پنجاب نے مراسلہ کے تحت سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ یہ احکامات نیشنل ٹیلی کام اینڈ آئی ٹی سکیورٹی بورڈ کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کی گئی ہیں جس میں اس امرپر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ متعدد سرکاری ادارے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر اپنے محکمانہ اکاﺅنٹ کھولے ہوئے ہیں جن میں محکمہ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ افسران کی ذاتی معلومات بھی درج ہیں جن میں ان کا عہدہ، سروس کی تفصیلات، ذاتی موبائل نمبر، ای میل، ایڈریس اور تصاویر شامل ہیں جس کے ذریعے افسران کو بآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے اور ان کی تفصیلات کو کسی مذموم مقصد کے حصول کیلئے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صرف عہدہ، سرکاری ٹیلی فون نمبر اور سرکاری ای میل ایڈریس ہی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر ظاہر کیے جائیں۔ کسی بھی صورت میں ڈیٹا چیک ہونے یا شک گزرنے پر فوری طور پر نیشنل ٹیلی کام انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ حکومت پاکستان اسلام آباد سے رابطہ کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain