تازہ تر ین

کراچی میں دہشتگردوں کی کاروائی،ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیور سمیت جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک)عزیزآباد مکا چوک پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیورسمیت شہید ہوگئے۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد کے قریب مکا چوک پرموٹر سائیکل پرسوارنامعلوم افراد نے ڈی ایس پی ٹریفک کریم آباد محمد حنیف کی موبائل پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک موقع پرہی جاں بحق جب کہ ڈرائیورسلطان زخمی ہوگیا۔واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورزخمی ڈرائیورسلطان کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پولیس وین پر دوطرف سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے ملنے والئے خول فارنزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں جب کہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پرنوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اوردہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain