تازہ تر ین

سابق وزیراعظم کا گجرات میں ریلی سے اہم خطاب

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریفنےگجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری اپیل عوام کی عدالت میں ہے، نوازشریف آپ کی عدالت میں حاضر ہے، اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ نوازشریف کے ساتھ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا جذبہ میں نے کبھی نہیں دیکھا، نوازشریف وہی ہے جس کو آپ نے 2013 میں ووٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے، روشنیاں اور خوشحالی آرہی ہے اور جس تیزی سے ترقی ہورہی تھی اگر مجھے باہر نہ نکالا ہوتا تو اگلے دو تین سال میں ملک میں کوئی بیروزگار نہیں رہتا، مجھے کام نہیں کرنے دیا، بڑی تیزی کے ساتھ مجھے نکال دیا۔سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ مجھے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا اور صرف 5 لوگوں نے باہر نکال دیا، مجھے یہ مذاق برداشت نہیں، کی آپ کو یہ برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سرکاری امانت میں کوئی خیانت نہیں کی، ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی تو مجھے کیوں نکالا گیا، جن ججوں نے مجھے نکالا وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ میں نے کرپشن نہیں کی تو پھر بتایا جائے مجھے کیوں نکالا گیا ہے، اب عوام بتائیں مجھے کیا کرنا چاہیے، کیا گھر بیٹھ جاو¿ں، یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain