تازہ تر ین

رنگ گورا کرنیوالی کریموں بارے خوفناک انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار فواد مغل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قوانین موجود نہ ہونے کے سبب ہر بیوٹی شاپ پررنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریمیں فروخت کی جارہی ہیں،ناقص کریمیں چہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ہیں جبکہ ان کے استعمال سے جلد کے کینسرکے امراض میں اضافہ ہوا ہے،کریم تیار کرنے والی کمپنیاں مقرر مقدار سے زیادہ کیمیکل استعمال کرتی ہیں۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں کے فروخت پرپابندی عائد کی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain