تازہ تر ین

قوم کو تقسیم کرنیوالے خمیازہ بھگتیں گے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال عوام کی ان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے اور ان کا شاندار استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیںاورمحمد نوازشریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے اور مسلم لیگ (ن) نے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ملک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہےںاورمحمد نوازشرےف کی شاندار پالیسیوں کی بنا پر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے جبکہ نام نہاد تبدیلی کے دعوےدار گزشتہ 4 برس مےں صرف سڑکوں پر رہے ہےں اور عوام کی خدمت کی بجائے منفی سیاست ان کا شیوہ رہاہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو تاریکیوں سے نکالنے اور توانائی منصوبے لگانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اورگزشتہ برسوں کے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے، تباہ حال معیشت کی بحالی محمد نواز شریف کا سنہری کارنامہ ہے اوران کے چار سالہ دور کی معاشی پالےسےوں سے معےشت مضبوط بنےادوں پر استوار ہوئی ہے جبکہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بنا پر دہشت گردی اور انتہاپسندی میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ خود دار ، خوشحال اورروشن پاکستان ہماری منزل ہے اوراس سفرمیں رکاوٹ بننے والے شکست خوردہ سےاسی عناصر قوم کے مجرم ہیںجنہوںنے عوام کی خوشحالی کے پروگرام مےںذاتی مفادات کی خاطر رخنہ ڈالا،ےہ وہ عناصر ہےںجنہےں عوام ضمنی انتخاب ہو یا عام انتخابات ےکسر مسترد کر چکی ہے اور 2018ءکے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے – محمد نواز شریف کا والہانہ اور پرتپاک استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ ہی قومی لیڈر ہیں اورمحمد نواز شریف ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیںاور قوم ترقی کے سفر کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پاکستان کے عوام محمد نوازشرےف کو دل و جان سے چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف مخالفین پرمحمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا خوف طاری ہے لےکن مخالفین کی منفی سےاست محمد نواز شریف اور عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی-وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ترقی کا راستہ روکنے والے کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انتشار اور منافقت کی سیاست ملک کی خدمت نہیں ۔ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔افسوس کی بات ہے کہ دھرنا گروپ کوقوم کا روشن مستقبل کسی صورت گوارہ نہیں – انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کا مستقبل تابناک ہے، انشاءاللہ اس مقصد کے حصول کےلئے دن رات ایک کردیں گے اورپاکستان کے 20 کروڑ عوام کسی کو ملک و قوم کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے – وزےراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم ترقی کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور محنت و ہمت سے اس مقصد کے حصول کیلئے آگے بڑھے۔ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود انشاءاللہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گاجبکہ قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ سےاسی عناصر کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اورنوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںاورانہےں بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے ۔ نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہےں اور قوم کو اپنے باصلاحےت ،ہونہار اورذہےن نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہےں۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہےں بااختےار بنانے کےلئے انقلابی اقدامات کےے ہےں۔انہوںنے کہا کہ اس دن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کےلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دینا اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ اور قومی دھارے میں شامل کرنے کےلئے اقدامات بروئے کار لانا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لالہ موسی میں گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچے حامد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے-وزیراعلی نے جاں بحق بچے کے لوا حقین سے دلی ہمدردی او راظہار تعزیت کیا ہے -وزیراعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے دھماکے میںقےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کےا ہے ا ور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاکی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقہ عزیز آباد میںپولےس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزےراعلیٰ نے فائرنگ کے نتےجے مےںڈی اےس پی اور ڈرائےور کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کےا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈٹےم سنوکر چمےپئن شپ جیتنے پرپاکستان کی ٹےم ٹو کے کھلاڑےوں کو مبارکباد دی ہے۔بابر مسیح اور محمد آصف نے ورلڈ ٹےم سنوکرچمےپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے والدہ کے انتقال پر ملک ندیم کامران اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 1965 اور 1971 کی جنگوں کے ہیرو ایئرمارشل (ر) انعام الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایئر مارشل (ر) انعام الحق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جنگ اور امن میں پاک فضائیہ کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں اورپاک فضائیہ کو جدید ائیر فورس بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain