تازہ تر ین

متوالے کا ایکسپریس وے پر ایسا کارنامہ, کہ ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)مت روکو جانے دو، ریلی میں جانا ہے، ایکسپریس وے پر گھوڑا ریڑھا چڑھ آیا۔ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کی اچانک دوڑیں اس وقت لگ گئےں جب کھنہ پل سے ایکسپریس وے پر ایک گھوڑا ریڑھا چڑھ آیا اور تیزی سے ائیرپورٹ کی جانب رواں دواں ہوگیا۔ ٹریفک سارجنٹ نے اسے قائد اعظم پورٹریٹ کے پاس روک تو لیا مگر اس ریڑھے پر لکھا تھا کہ مت روکو، ریلی میں جانا ہے ریڑھے کوچوان سے پولیس والوں نے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ پاں چادر دیکھ کر پھیلائے جاتے ہیں، میری جتنی بساط ہے اس کے مطابق اپنے قائد کو الوداع کہنے جارہا ہوں، بعدازاں ٹریفک پولیس نے پرخلوص زبان میں سروس روڈ پر چڑھا دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain