تازہ تر ین

فو زیہ قصوری کی جگہ عائشہ گلا لئی کو قو می اسمبلی کی ٹکٹ کیو ں ملی۔۔۔۔۔حیران کن انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فوزیہ قصوری کو نظر انداز کر کے عائشہ گلالئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ کیوں دیا گیا ، کئی اور لوگ بھی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے پھر کیا وجہ تھی کہ عائشہ گلالئی ہی کو ٹکٹ دیا گیا، معروف خاتون صحافی فریحہ ادریس کے سوال پر کپتان نے آخر کار اصل وجہ بتا ہی دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی معروف خاتوناینکر پرسن فریحہ ادریس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے خصوصی انٹرویو کے دوران عائشہ گلالئی کے حوالے سے سوال پوچھا کہ فوزیہ قصوری کو نظر انداز کر کے عائشہ گلالئی کو خواتین کی مخصوص نشست پر ٹکٹ کیوں دیا گیا ، کئی اور لوگ بھی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے پھر کیا وجہ تھی کہ عائشہ گلالئی ہی کو ٹکٹ دیا گیا جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا یہ خیبرپختونخواہ کی پارٹی تنظیم کی طرف سے منتخب کی گئی تھیں۔ فوزیہ قصوری پنجاب جبکہ یہ خیبرپختونخواہ کی تھیں پنجاب میں سیٹیں کم تھیں اس لئے فوزیہ قصوری رہ گئیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں خواتین کی تعداد کم تھی اس لئے انہیں آگے آنے کا موقع ملا اور خیبرپختونخواہ کی پارٹی نے ان کا نام تجویز کیا تھا۔ان کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain