تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کے نام عمران خان کا براہ راست پیغام ،کیا ہونیوالا ہے،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان نے براہ راست عائشہ گلالئی کو اہم پیغام دیدیا، پیغام میں کیا لکھاہے؟ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب نہ آنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود عائشہ گلالئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سےرکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو بھجوائے گئے نوٹس میں پارٹی کی رکنیت چھوڑنے اور وزیراعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی کرنے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اس نوٹس میں عائشہ گلالئی سے کہا گیا ہے کہ 7 روز میں دونوں معاملات پر اپنا موقف پیش کریں، دوسری صورت میں پارٹی آئین و قانون کی رو سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔ آرٹیکل 63 ’اے‘ کے تحت بھجوائے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے اعلانیہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ بھی نہ لیا، ان دونوں معاملات کی وجہ سے عائشہ گلالئی تحریک انصاف میں رہنے کا حق کھو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے یکم اگست کو پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین ورکرز کی کوئی عزت نہیں ہے، اسی وجہ سے انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عائشہ گلالئی کے الزامات پر انہیں 3 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔ اس نوٹس میں عائشہ گلالئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کو 10 دن کے اندر ثابت کریں، دوسری صورت میں اس معاملے پر معافی مانگیں اور 3 کروڑ روپے کا ہرجانہ بھی ادا کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain