تازہ تر ین

اجے دیوگن اور میرے کام کرنے کا انداز ملتا جلتا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکار اجے دیوگن اور میرے کام کرنے کا اندازملتا جلتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اداکار اجے دیوگن اور میری اداکاری کا انداز ایک جیسا ہے اورمجھے اجے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی جھجک یا خوف محسوس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہو متعدد اداکاروں پر مشتمل فلم ہے جس میں ہر کردار کا اپنا ایک مقصد ،ضرورت اور اہمیت ہے۔فلم بادشاہو میں اجے دیوگن ،عمران ہاشمی ،سنجے مشرا ،ودوت جموال ،ایلینا ڈی کروز اور ایشا گپتا شامل ہیں ۔فلم یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain