تازہ تر ین

نواز شریف بھارت دوست, اہم شخصیت کے انکشاف نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ستارے گردش میں ہیں، حکمرانی چھن جانے کے باعث وہ ذہنی مریض بن چکے ہیں ، حالت قابل رحم ہے، حدیبیہ کیس کھلنے والا ہے ، جس میں نوازشریف اور اسحاق فیملی جیل جائیگی، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63,62 قرآن و سنت کے مطابق ہے ، اسے ختم کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر لڑائی ہوگی اور ایسی تحریک اٹھے گی کہ یہ چھپتے پھریں گے، نوازشریف فوج کو اپنے رستے کی رکاوٹ سمجھتا ہے، اور انڈین ذہنیت رکھتا ہے ، آج تک کلبھوشن جیسے سفاک قاتل اور جاسوس کا نام تک نہیں لیا، پٹھانکوٹ کا پرچہ درج کرایا، اجمل قصاب کے گھر کا پتہ دیا، پہلی بار قانون ان کیخلاف حرکت میں آیا ہے تو چیخیں مار رہے ہیں، امریکہ اس لئے دھمکیاں دیتا ہے کہ وہ چور قیادت کی کرتوتوں ، اکاو¿نٹس اور جائیدادوں سے واقف ہے ، قوم امریکہ کو جواب دیگی، بھارت پہلی بار امریکہ کی گود میں بیٹھا ہے ، وہ بھی اسکا مزہ چکھ لےگا، گوادر پورٹ مستقبل کی اہم ترین بندرگاہ ہے ، گوادر اور سی پیک امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتا، موجودہ حالات میں چین اور روس کا بیان بڑا اہم ہے، گوادر پورٹ کے معاملہ پر چھوٹی جنگ ہوسکتی ہے، امریکہ کو آرمی چیف نے جو جواب دیا وہ عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی تھی جبکہ حکومت کو یہ توفیق نہ ہوئی، شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف دوسرا الطاف حسین بن رہاہے، پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا بول رہاہے، ریلی کی ناکامی نے اس کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے، پیپلزپارٹی پر بھی تلوار لٹک رہی ہے، اب کوئی این آر او نہیں ہوگا، نوازشریف کی سیاسی چابی کلثوم نواز کے پاس ہے، شہبازشریف ہمیشہ فوج سے رابطہ میں رہتے ہیں، تاہم فوج کو پتہ ہے کہ ان کی نواز کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے، پاکستان کے حالات بہتر ہونے جارہے ہیں، ہمارا ایٹمی پروگرام بھارت سے بہت زیادہ ایڈوانس ہے، ٹرمپ کی ذہنی کیفیت ہر دن مختلف ہوتی ہے، افغانستان کیلئے پاکستان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں لیکن اس نے ہمیشہ غیریت کا مظاہرہ کیا، چور حکمران قانون کی گرفت میں آئینگے تو ہی قانون کوعزت ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain