لاہور (خصوصی رپورٹ)2سال میں بی ایڈ نہ کرنے والے 10ہزار ایجوکیٹرز کو نکالنے کاعندیہ دیدیا گیا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 2012ءمیں لاہور سمیت صوبے بھرمیں 27 ہزار ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا گیاتھا۔ ان میں سے 10ہزار سے زائد ایجوکیٹر کو اس شرط پر بھرتی کیاگیا کہ وہ بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد ڈگری محکمہ سکولز ایجوکیشن کو جمع کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان ایجوکیٹرز نے تاحال بی ایڈ کی ڈگری مکمل نہیں کی۔ جس پر انہیں آخری وارننگ جاری کردی گئی اور انہیں نوکری سے نکالنے کا عندیہ دیدیاگیا۔






































