لاہور (ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشین کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے 39پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشین کا تجربہ کیا جائے گا۔ضمنی الیکشن میں الیکٹران ووٹنگ مشینیں استعمال نہیں کی جائیں گی لیکن بائیو میٹرک مشین کا تجربہ 100پولنگ بوتھ میں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشین کے تجربے کا انتخاب پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔






































