تازہ تر ین

قوم کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے ،پاکستان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاواضح کیاہے کہ پاکستان کے سواکوئی بھی ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت رہا،پاکستانی قوم کوقربانی کابکرانہیں بننے دیں گے،امریکا پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کااحترام کرے،ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی فارمولیشن ضروری تھی،مسئلہ کشمیرکوہرپلیٹ فورم پراٹھایاجائے گا ،آج چین جارہاہوں دوروزبعد ایران کادورہ کروں گا۔انہوں نے تین روزہ سفراء کانفرنس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج چین جارہاہوں دوروزبعد ایران کادورہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت رہا،صر ف پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہاہے۔دنیابے شک نہ مانے لیکن پاکستان بشمول کراچی میں امن ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ایران ،بھارت اور چین سے ہمارے سفیروں نے کلیدی تجاویزدیں۔خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بھی بہتر ہوں۔انہوں نے کہاکہ واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کوپاکستان اورخطے کی حقیقی صورتحال کاادراک نہیں ہے۔باہمی احترام کے ساتھ قربانیوں کااعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔پاکستان کامفادسب سے اول ہے۔پاکستانی قوم کوقربانی کابکرانہیں بننے دیں گے۔امریکا پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کااحترام کرے۔کسی کوبھی افغانستا ن کی جنگ پاکستان کے اندرنہیں لڑنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بریکس اعلامیہ پرچین نے اپنی وضاحت جاری کردی ہے۔چین برکس اعلامیہ میں بھارت کی بہت ساری چیزیں شامل نہیں کیں۔برکس اعلامیہ میں جن دہشتگردتنظیموں کانام لیاگیاوہ پاکستان میں کالعدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق سفیرعبدالباسط کااب کسی ریاستی ادارے سے تعلق نہیں۔ان کی ذاتی شکایات ہیں لیکن ان کا طریقہ درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ تبدیلیوں کے تناظرمیں ہمیں جلد فیصلے کرناہوں گے۔ہمیں حالات کاتعین کرکے جلد اپنی سمت کاتعین کرناہوگا۔پاکستان کی نئی پالیسی کوقومی رائے عامہ کی شکل دینے کیلئے پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ٹرمپ کی نئی پاک افغان پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی فارمولیشن ضروری تھی۔امریکا کے ساتھ معاشی انحصارکم ہواختم نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے بنیادی مسئلہ کشمیرہے۔بھارت سے متعلق پالیسی کاتفصیلی جائزہ لیں گے۔مسئلہ کشمیرکوہرپلیٹ فورم پراٹھایاجائے گا۔افغانستان کے مسائل ہمارے خطے کے مسائل ہیں ہم افغانستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ آج چین جارہاہوں دوروزبعد ایران کادورہ کروں گا۔واضح رہے وزارت خارجہ میں جاری تین روزہ سفراء کانفرنس ختم ہوگئی۔کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نئی فارمولیشن بنانے پرغور کیاگیا۔جس میں نئی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain