لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ سے گراﺅنڈ فری شٹل سروس فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ آزادی کپ کیلئے قائم پارکنگ سٹینڈز سے گراﺅنڈ تک شہریوں کو فری شٹل سروس فراہم کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 4درجاتی سکیورٹی حصار بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔