تازہ تر ین

پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس،خادم اعلیٰ کا تازہ بیان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے ڈپٹی وزیراعظم رجب اکدغان سے ملاقات کی۔ترک ڈپٹی وزیراعظم نے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورشعبہ صحت کے اصلاحاتی پروگرام میں ترکی کی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترک ڈپٹی وزیراعظم رجب اکدغان نے وزیر اعلی محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کےساتھ اس ضمن میں معاہدہ کرکے آگے بڑھنے کےلئے تیار ہیں تاکہ ہم ایک موثر فریم ورک کے تحت ہم آگی کی جانب بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہےں اوربھائےوں کا ہاتھ تھامنا اورمدد کرنا ہمارا فرض اورذمہ داری ہے کیونکہ بھائیوں کی مدد مےں احسان مندی کا کوئی پہلو نہےں ہوتا۔ترک ڈپٹی وزےراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہرممکن تعاون دےنے کےلئے تےار ہےں کیونکہ ترک اور پاکستانی عوام ےکجان دوقالب ہےں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کا بڑھتا ہوا تعاون دونوں ملکوں کے تعلقات کی نئی جہتےں کھول رہا ہے اور ہم صحت،سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ ،توانائی اوردےگر شعبوں مےں تعاون پر ترکی کے شکرگزار ہےں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت 9 شہروں مےں موٹر بائےکس اےمبولےنس سروس کا افتتاح کررہی ہے،اس ضمن مےں ترکی کے تعاون کے شکرگزار ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی بہتری کے حوالے سے ترکی کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں ۔صحت اورتوانائی کے شعبوں مےں ترکی بے پاےاں تعاون کررہا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث پاکستان مےں لوڈ شےڈنگ کا بحران بہت حد تک ختم ہوچکا ہے اورآئندہ چند ماہ کے دوران مزےد توانائی منصوبے بجلی کی پےداوار شروع کردےں گے۔ان منصوبوں سے لوڈ شےڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آزادی کپ کے پرامن انعقاد کےلئے بہترےن سکےورٹی اوردےگر انتظامات پر متعلقہ اداروں کے حکام اورعملے کی کارکردگی کی تعرےف کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان اورانتظامےہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان اورانتظامےہ نے مےچوں کے شاندار انتظامات ےقےنی بنا کرعوام کے دل جےت لئے ہےں جس پر تمام متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہےں۔ سےاسی،انتظامی اورپولےس کےساتھ دےگر محکموں کے حکام اور عملے کی کارکردگی لائق تحسےن رہی ہے اور میچوں کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹےم ورک کا مظاہرہ کرکے شبانہ روزمحنت سے بہترےن اےونٹ کراےاہے اوراللہ تعالی نے کامیابی عطا کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے سول وعسکری اداروں کےساتھ انتظامی افسران نے انتھک محنت کی نئی مثال قائم کی ہے اورتمام متعلقہ محکموں او راداروں نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دئےے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا مثالی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ،امن دشمن شکست کھا گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آزادی کپ کے پر امن ماحول میں کامیاب انعقاد اور ورلڈ الیون کے کامےاب دورہ لاہورسے پاکستان مےںبین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہورسے بہترین یادیں لے کر رخصت ہوئے ہےںاورعوام کو طویل عرصہ کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کھیل دیکھنے کو ملاہے اور زندہ دلان لاہور نے مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کرکے شاندار روایت قائم رکھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف اداکار و شاعر افتخارقیصرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت ےابی کےلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات صدر افضال احمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain