تازہ تر ین

پاک، لنکا معرکہ، سرفراز فاتحانہ آغاز کیلئے پُرامید

ابوظہبی(نیوزایجنسیاں)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان19ویں ٹیسٹ سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ ابوظہبی کی گرمی میں قومی شاہینوں نے خوب پسینا بہایا ، قومی بلے باز اسد شفیق لیجنڈری مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہیں ۔ پاکستان اور سری لنکا (آج)سے آمنے سامنے ہوں گے ۔ ابوظہبی میں مقابلہ صبح 11 بجے شروع ہوگا ۔دونوں ممالک کے درمیان اب تک18 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں ۔9 میں پاکستان ،4 میں آئی لینڈرز کامیاب رہے ، 5 سیریز برابری پر ختم ہوئیں ، شاہینوں نے ابوظہبی کی گرمی میں بھرپور پریکٹس کی اور خوب پسینا بہایا ۔ فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹس کی کپتانی میرے لئے باعث اعزاز ہے، اس چیلنج پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹرافی کی تقریب رونمائی سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی میں مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اظہر علی ون ڈان اور اسد شفیق چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے کو آگے لے کر بڑھنا ہو گا، ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بھی سیکھا اس کو اب میدان میں آزمانے کا وقت آ گیا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ہمارے اسٹرائیک بولر ہیں، انہوں نے یو اے ای کی کنڈیشنز میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فتوحات کا راستہ بنایا ہے، امید ہے کہ لیگ اسپنر حالیہ سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔سری لنکن کپتان دنیش چندیمل اپنے کرکٹرز کو پاکستانی خطرے سے خبردار کرنے لگے۔ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دنیش چندیمل نے کہا کہ اگرچہ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کرے گی لیکن اس کے باوجود گرین کیپس کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، میزبان سائیڈ کو کئی نوجوان باصلاحیت کرکٹرزکی خدمات حاصل ہیں، آئی لینڈرز کسی سہل پسندی کا شکار ہوئے توناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain