تازہ تر ین

ہم جنس پرستوں کی پہلی سرکاری شادی

برلن (خصوصی رپورٹ) جرمن دارالحکومت برلن میں بروز اتوار ہم جنس افراد کے مابین پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جرمن پارلیمان نے حال ہی ہم جنس پرست مردوں اور خواتین کی آپس میں شادیوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا تھا جبکہ یکم اکتوبر بروز اتوار سے اس قانون پر عملدرآمد شروع ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2001ءسے جرمنی میں ایسے افراد سول پارٹنر شپ قانون کے تحت خود کو رجسٹر کراتے تھے۔ 2015ءکے ایک جائزے کے مطابق جرمنی میں چورانوے ہزار ہم جنس پرست جوڑے اکٹھے رہتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain