لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) نے لاہور کے حلقہ120مےںشاندار اورتارےخی کامےابی حاصل کی ہے جس پر مےں دل کی اتھاہ گہرائےوں سے بیگم کلثوم نواز کو مبارکباد دےتا ہوں ۔ےقےنا مسلم لےگ(ن) نے انتہائی نامساعد حالات اورمشکل حالات مےں 15ہزارکی لےڈ سے کامےابی حاصل کر کے ثابت کردےا ہے کہ ےہ حلقہ ہی نہےں،یہ شہر ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان ،پاکستان مسلم لےگ(ن) اور محمد نوازشرےف کا قلعہ ہے ۔این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر تھی۔ دوستوں کی دعا¶ں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی ملی ہے جو لوگ ےہ کہتے ہےں کہ مسلم لےگ(ن) نے اس حلقے مےں صرف 15ہزار ووٹوں کی لےڈ سے کامےابی حاصل کی ہے وہ جان لےں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 2018ءکے عام انتخابات مےں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج ےہاں الحمراءہال مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر محمد نواز شرےف ،وفاقی و صوبائی وزرائ،اراکےن قومی و صوبائی ا سمبلی اورپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ورکرز کنونشن مےں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت آنے سے قبل ملک مےں 18،18 گھنٹے کی لوڈ شےڈنگ ہورہی تھی اور آج محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شےڈنگ کا ہمےشہ کےلئے خاتمہ ہوگےا ہے ۔محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے۔ ملک سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کےلئے پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے دن رات کام کےا ہے اورےہ ہماری حکومت کی محنت اوردن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ ملک مےں کہےں لوڈ شےڈنگ نظر نہےں آرہی۔لوڈ شےڈنگ ختم ہی نہےں ہوئی بلکہ صنعت،زراعت،تجارتی مراکز،سکولوں اور ہسپتالوں مےں ہر جگہ بجلی موجود ہے اورعوام کو سستی بجلی مل رہی ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر آج پانچ سال پہلے کا وقت ہوتا تو شاےد اس تقرےب کے دوران اب تک12مرتبہ بجلی جاچکی ہوتی لےکن اب ہماری حکومت کی کاوشوں سے لوڈ شےڈنگ کا کہےں دور دورتک نام و نشان نہےں۔ےہ بجلی پاکستان مسلم لےگ(ن) کے صدر محمد نوازشرےف ہی لائے ہےں جس سے آپ کے گھر ،بازار اورگلےاںروشن ہےں۔ دوسری جانب نندی پور اوررےنٹل پاور پراجےکٹس کو بھی سامنے رکھےں اوردےکھےں کے سابق حکمرانوں نے کس طرح ان منصوبوں کے نام پر 20کروڑ عوام کی جےبےں کاٹیں۔بجلی کے منصوبوں مےں کرپشن اورلوٹ مار کرنے والے اب ٹی وی پر بےٹھ کر کرپشن کے خلاف بھاشن اورلےکچر دےتے ہےں ۔قوم ےہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ خان صاحب آپ نے کے پی کے مےں کتنے مےگاواٹ بجلی پےدا کی ہے ؟انہوںنے کہا کہ جب لاہور مےں ڈےنگی آےا تو خان صاحب نے ہمےںڈےنگی برادران کہا۔لےکن جب پشاور مےں ڈےنگی آےا تو وہ ڈر کر پہاڑوں پر چڑھ گئے کہ کہیں ان پر ڈینگی حملہ نہ کر دے۔وہ پہاڑوں پر اس لئے چڑھے کے وہاں ڈےنگی نہےں آسکتا۔ پشاور کے لوگ ڈےنگی سے اللہ کو پےارے ہورہے ہےں،تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھے ہوئے ہےں۔اےسا لےڈر پاکستان کو کےسے چلا سکتا ہے،جو ڈےنگی کے خوف سے پہاڑوں پر چڑھ جاتا ہے ۔عوام نے اس بارے مےں 2018ءکے انتخابات مےں اپنا فےصلہ دےنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئےنی ترمےم مےں ختم نبوت کے معاملے پر قائد محمد نوازشرےف نے فی الفور اےکشن لےتے ہوئے حکم دےا ہے کہ اس قانون کو دوبارہ پہلے والی حالت پر لاےاجائے اور اسی طرح دوبارہ بنایا جائے جیسے یہ پہلے تھا۔ مےں نے اپنے قائد سے کہاہے کہ جس نے ےہ الفاظ بدلے ہیں اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ وزےراعلیٰ نے حلقہ اےن اے 120کے انتخابات مےں بےگم کلثوم نوازکی شاندار کامےابی پر اراکےن اسمبلی اورمسلم لےگ(ن) لاہور کے صدر پروےز ملک، صوبائی وزیر بلال یاسین، ایم پی اے ماجد ظہور،ان کی پوری ٹےم اورکارکنوں کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ہر حلقے مےں 13 ہےلتھ کےئر سےنٹرز بنائے جارہے ہےں اورسپورٹس کی سرگرمےوں کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہےںاور جدید سہولتوں سے آراستہ جیمنزیم بنائے جارہے ہیں- ۔وزیر اعلی نے کہا کہ بھابی کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور دراز عمری کیلئے دعا کی جائے کہ اللہ تعالی انہیں جلد شفا یاب کرے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس نے ختم نبو ت کا لفظ بدلا اسے کابینہ سے نکال دیا جائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے حالیہ الیکشن اصلاحات ایکٹ میں درج حلف نامے میں پہلے سے شامل الفاظ میں تبدیلی مسلم لیگ (ن )کے نکتہ نظر کی عکاسی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن )کے صدر محمد نواز شریف سمیت پارٹی کی قیادت کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے قومی زندگی کے ہر مرحلے میں عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہےے کہ وہ بلاتاخےر ایک نئی ترمیم کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں حلف نامے کے حوالے سے متن میں تبدیلی ختم کرکے پرانے الفاظ بحال کردے تاکہ اس سقم سے عوام میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے دیدہ زیب بنانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب کے شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، اس کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے اور کسی بھی کام کو منظم انداز سے کیا جائے تو مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ، اس کیلئے متعلقہ اداروں کو محنت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کے لیے اس کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اور قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔ استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اور طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔