اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر نے کہاہے کہ کوئی طیارہ اغواءنہیں کیا جو کسی سے ڈروں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میں نے کون سا بڑا جرم کیا ہے؟ کوئی طیارہ اغوا نہیں کیا جو کسی سے ڈروں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کوئی دہشت گرد ہوں جو تشدد ہوتا، رات اچھی گزری۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ فوجی تربیت یافتہ ہوں۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور پولیس و ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے غیرضروری داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے صرف ایک ہی دروازے سے سائلین کو عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔

