بہاول پور (نامہ نگار) 4مارچ 2013ءکو وزیراعلیٰپنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چےمہ ٹاﺅن کے قریب غریب طبقہ کو اپنا گھر بذریعہ قرعہ اندازی دینے کے لیے 3مر لہ آشیانہ سکیم کا افتتاح کیا مگر افتتاح کے بعد بھول گئے آج تک آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم منصوبہ کا کام شروع نہ ہوسکا۔اس رقبہ پر تعمیرات کے بجائے قبضہ مافیا نے کاشت شروع کر دی ہے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے نام پر آج بھی غریب طبقہ سرچھپانے کے لیے چھت کا منتظر ہے جبکہ بڑھتی غربت کی وجہ سے بہاولپور میں کرائے داری اور جھونپٹریوں میں زندگی گزارنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اسی منصوبہ سے ملحقہ رقبہ پرسرکاری ملازمین کے لیے رہائشی منصوبہ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ سکیم ذخےرہ روڈ پر کر وڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی جس کے ترقیاتی پر اجیکٹس 100فیصد مکمل ہو چکے ہیں مگر عدم توجہ اور ملازمین کو گھر بنانے کی اجازت نہ دینے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے سرکاری سکیم کا افتتاح نہ ہونے کی وجہ سے ویران پڑی ہے جس کے گیٹوں کو تالے لگے ہوئے ہیں اور منصوبہ گھروں کی تعمیر شروع نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی ویران پڑے ہیں عوامی ‘سماجی حلقوں ‘سرکاری ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب سرونٹس ہاﺅسنگ سکیم کے لیے پلاٹوں کی تقسیم گھر تعمیر کرنے کی اجازت دی جا ئے ‘جبکہ غریب طبقہ کا مطالبہ ہے کہ آشیانہ سکیم منصوبہ شروع کیا جائے تاکہ بے گھر افراد کو سر چھپانے کی جگہ مل سکے۔
اپنا گھر