ملتان(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک لوٹ رہے ہیں،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے نے قبرستان بھی نہیں دیا،ایسے شخص کو پاکستان میں ریاست کی اجازت نہیں جو جائیداد ملک سے باہر رکھے، سی پیک کے خلاف نہیں ہم بھی پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے والے نے اپنے بیٹوں کو ٹائیگر بنادیا،وہ وقت دور نہیں جب کمیشن خوروں پر یہ زمین تنگ کردی جائے گی، چین میں کرپشن کرنے پر دوسو لوگوں کوگولیاں ماری گئیں۔جمعہ کوملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں چوری کرکے باہر بھیجا جائے، محنت سے روزی کمانے والوں پر بددیانت اور کمیشن خور مسلط کیے جاتے ہیں،ووٹوں سے منتخب ہونے والے ملک کو لوٹ رہے ہیں،چینی سفیر نے بتایاکہ چین میں 200 لوگوں کو کرپشن پر گولیاں ماری گئیں،میٹرو منصوبے میں چوری کرنیوالوں کو میٹرو پر گولیاںماری جائیں گی۔وہ وقت دور نہیں،جب کمیشن خوروں پر یہ زمین تنگ کردی جائے گی۔ملتان میٹروچوری کا منصوبہ ہے،ہم نے کیا قصور کیا ہے،جوہم پر ایسے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک نے کہا کہ روٹی،کپڑا اورمکان دوں گا لیکن قبرستان بھی نہیں دیا،ایک نے کہا کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بناﺅں گا،بیٹوں کو ٹائیگربنادیا۔یہ لوگ معافی مانگ کر سعودی عرب گئے،اورمحل میں رہتے رہے۔ایسے شخص کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں جو جائیداد ملک سے باہر رکھے۔سی پیک کے خلاف نہیں،ہم بھی سی پیک کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے قریبی حلقوں سے کہا کہ سارا مال شہباز شریف کھا گئے ہیں۔ ملتان میٹرو کا منصوبہ چوری کا منصوبہ ہے میٹرو کے چور کو میٹروپر ہی گولی مار دی جائے جس طرح چین میں 200 کرپٹ لوگوں کو ماری گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور، ساہیوال، قائد اعظم سولر منصوبوں کو کس نے تبا کیا لوگو اب آنکھیں کھولو یہ کہ ظرف ، چور اور ذہنی پستی کا شکار ہیں یہ ڈاکو ہمارے نام سے سڑکیں بناتے ہین اور کمیشن لیتے ہیں ہماری بیٹیوں نے بچوں کو سڑکوں پرجنم دیا جو افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ چوری کرکے باہر بھیجا جائے۔ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہے وہ نیشنل سکیورٹی کے اجلس مین بیٹھتے ہیں اسحاق ڈار کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کیوں بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران پہلے عوام کو لوٹتے ہیں اور الیکشن کی رات سہولتیں دی جاتی ہیں الیکشن قریب آتے ہی بجلی کے ٹرانسفارمر لگتے ہیں سڑکیں بنتی ہیں۔