لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 24 چینل کے پروگرام ڈاکٹر دانش میں معروف صحافی ضیا شاہد، مجیب الرحمان شامی، شاہین صہبائی، سابق بریگیڈیئر امجد ملک کے اس فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ جمعرات کے دن قومی اسمبلی نواز شریف کو نااہلی کے باوجود منظور کردہ ترمیم کے حق میں رائے دی یا خلاف۔ امجد ملک کا دعویٰ تھا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی ترمیم کو ختم کر دیا جائے گا اور نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہیں گے۔ جبکہ ضیا شاہد نے کہا کہ پاکستان کے لوگ نواز شریف کے علاوہ باقی لوگوں کا بھی کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے علاوہ علیم خان شکنجے میں آ چکے ہیں عام لوگ پوچھے ہیں کہ کراچی میں یکے بعد دیگر بننے والی رپورٹوں کے باوجود فریال تالپور اور زرداری کے گھر رشوت کا پیسہ ہو اور لے جانے والے سہولت کار جب اعتراف کر چکے ہیں کہ نقد رقم بلاول ہاﺅس بھجواتے رہے تو انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شکنجہ میں آ سکتی ہیں تو فریال تالپور پر ہما کا سایہ کیوں ہے۔ شاہد بھائی نے کہ موجودہ نظام کے اندر رہتے ہوئے ہی اسے بہتر بنانا چاہیے البتہ کڑا احتساب ضروری ہے جبکہ مجیب الرحمان شامی نے کہا اصل احتساب صرف عوام کرتے ہیں بینظیر کو سزا، جیل میں رکھا گیا، نواز شریف جلا وطن رہے مگر دونوں واپس تو مختلف حکومتوں میں عوام نے پھر حکومت دے دی۔