Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنچائیت کا انوکھا فیصلہ ، سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    panchayat
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جہلم (خصوصی رپورٹ)پنچائیت کا انوکھا فیصلہ، شادی شدہ 6 بچوں کی ماں کو بغیر طلاق کے آشنا کے ساتھ بھیج دیا ہے، تھانہ منگلا پولیس نے دیور کی درخواست پر پنچائیت کے 10افراد سمیت طیبہ بی بی اور ناصر محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، مغل آباد کے رہائشی بیرون ملک مقیم قیصر محمود کی بیوی نے گاﺅں کے رہائشی سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے جو اسے فحش تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے، محمد زبیر کے مطابق ہم نے بھابھی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا ہے جس کے مطابق طیبہ بی بی چار ماہ کی حاملہ بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغل آباد کے رہائشی محمد زبیر نے تھانہ منگلا پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری بھابھی نے خاوند کی غیر موجودگی میں گاﺅں کے ناصر محمود سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے جس نے بھابھی کی فحش تصاویر بنا کر میرے بھائی کو بھیجی تو میرے بھائی نے پوچھا۔ بھابھی نے انہیں کہا ایسی کوئی بات نہیں ہے جب بھائی کے کہنے پر میں نے بھابھی سے بات کی تو اس نے کہا میں مجبور ہوں کیونکہ میں حاملہ ہوں، ناصر محمود نے میری تصویریں بنائی ہوئی ہیں۔ محمد زبیر نے مزید بتایا کہ دو دن پہلے ہمارے گھر میں گاﺅں کی پنچائیت آئی جس میں نمبردار اعجاز، ناصر محمود کے والد سمیت دس افراد شامل تھے انہوں نے فیصلہ دے کر طیبہ بی بی کو اس کے آشنا ناصر محمود کے گھر بھیج دیا اور ہم بااثر لوگوں کے سامنے کچھ نہ کر سکے لہذا پولیس غیر شرعی اور غیرقانونی فیصلہ کرنے والی پنچائیت سمیت میری بھابھی اور اس کے آشنا کے خلاف قانونی کارروائی کرے تو تھانہ منگلا پولیس نے درخواست پر زنا اور مشورے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.