تازہ تر ین

نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟ ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی (اے این این) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کسی کا نام لینا نہیں چاہتا، بہت سارے رہنماو¿ں سے بات چیت جاری ہے۔ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain