تازہ تر ین

نیشنل ٹی 20: فیصل آباد سیمی فائنل میں

راولپنڈی (نیوزایجنسیاں) قومی ٹی 20 کپ میں فیصل آبادنے سنسنی خیزمقابلے کے بعدپشاورکو5وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے اپنی نشست کنفرم کرلی۔فاتح سائیڈنے 140رنزکاہدف میچ کی آخری گیندپرحاصل کیا۔آخری گیندپر4رنزدرکارتھے توعمران خالد نے شاہ فیصل کو چھکا مارکرٹیم کواہم فتح دلائی ۔ صاحبزادہ فرحان نے 47رنزکی اننگز کھیلی اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، یہ لاہور بلیوز کی ایونٹ میں پانچویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، افتخار احمد کی 60 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں گئی، آغا سلمان کو شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہر کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آبادنے ٹاس جیت کر پشاورکوپہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پشاورکی ٹیم19.5اوورزمیں139رنزبناکرآﺅٹ ہوگئی۔تاج ولی نے 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔جواب میںفیصل آبادنے ہدف5وکٹیں کھوکرآخری گیندپرحاصل کیا۔فہیم اشرف17اورعمران خالد11رنزکیساتھ ناقابل شکست رہے۔سہیل خان نے 2شکارکیے۔اہم کامیابی سمیٹنے پرفیصل آبادنے سیمی فائنل میں بھی جگہ کنفرم کرلی۔ راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 6 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ عاطف جبار اور آغا سلمان نے تین، تین جبکہ علی شفیق اور خالد عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور بلیوز نے ہدف 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آغا سلمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ امام الحق 36 ، احمد شہزاد 27 اور حسین طلعت 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تینوں وکٹیں محمد اصغر نے حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain