فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر روز نامہ خبریں و بزرگ صحافی کالم نگار اعجاز حشمت خاں گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ جن کینماز جنازہ جامع مسجد ٹیکنیکل ہائی سکول میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ قاری مخدوم نے پڑھائی ۔چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیاءشاہد، یڈیٹر و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد،کمشنرمومن علی آغا، ڈپٹی کمشنرعثمان غنی، آر پی اوبلال صدیق کمیانہ، سی پی اواطہر اسماعیل، سی ٹی اوو ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم کا اظہا رافسوس اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سرکاری و غیر سرکاری شخصیات، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات، وکلاءصاحبان، صنعتکاروں ،تاجروں، علمائے کرام اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ پیپلز کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ سابق سینیٹر طارق چوہدری، پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر، ن کے سابق ایم پی اے خواجہ اسلام، ایم این اے میاں منان، سابق ایم این اے اعجاز ورک، پاسبان گروپ کے چیئرمین میجر (ر)شاہ نواز،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا یوسف انور، تاجر رہنما شاہد رزاق سکا، صاحبزادہ عبدالقیوم انور، زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر جلال، انچارج نمائندگان روز نامہ خبریں شاہد صدیق، سینئر صحافی شمس الاسلام ناز، نجی چینل کے بیورو چیف میاں شفیق، ملک اجمل، چینل فائیو کے بیورو چیف سجاد حیدر، قومی اخبار کے بیورو چیف میاں منیر عمران، ڈائریکٹر روز نامہ پاکستان ڈاکٹر الیاس قمر، طاہر رشید، سینئر صحافی مہتاب الدین نشاط،حج گروپ کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف ، روز نامہ خبریں فیصل آباد کے چیف رپورٹر یونس چوہدری، مینجرحاجی سراج، رپورٹر عاطف علی، مزمل خورشید،نسیم بٹ، ڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سبحان علی اور دیگر نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور اعجاز حشمت خاں کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور مرحوم کےلئے بلندی درجات کی دعا کی۔مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے بلال حشمت ، علی جمال حشمت اور زین رضا حشمت چھوڑے ہیں ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی ورسم قل آج بعد از نماز جمعتہ المبارک تین بجے ان کی رہائش گاہ واقع حشمت خان روڈ 145سی پیپلز کالونی ڈی گراﺅنڈ میں ہو گی۔