اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سڑکوں پر آئے تو ہم بھی ساتھ ہوں گے‘ شہباز شریف اور رانا ثناءاﷲ کے خلاف دہشت گردی کا کیس ہونا چاہئے‘ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خواتین اور نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں‘ عابد شیر علی کے والد نے کہا رانا ثناءاﷲ نے 18 قتل کئے ہیں ‘ شہباز شریف اور رانا ثناءاﷲ کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے‘ احسن اقبال معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں‘ احسن اقبال نے کہا تھا کہ تین گھنٹے میں فیض آباد صاف کرادوں گا‘ پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا اڈیالہ جیل بھجواﺅں گا‘ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے امریکہ نے اسرائیل کو تحفہ دیا‘ اسرائیلی دارالحکومت کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر افسوس ہے‘ ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان نہیں سمجھتے۔ جمعرات کو انسداد دہشت عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فلسطینیوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلمانوں کی طرف سے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ اور لوگوں کو شہید کیا گیا۔ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کے لئے احتجاج کیا۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاﷲ کے خلاف دہشت گردی کے کیس ہونا چاہئے۔ طاہر القادری سڑکوں پر آئے تو ہم بھی ساتھ ہوں گے۔ عوام بھی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ ان کو سزائیں ہوں۔ تمام مسلم ممالک کو ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان نہیں سمجھتے۔ زاحد نے ایوان میں کہا کہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی۔ پارلیمنٹ کرپٹ شخص کو بچانے کے لئے لگی ہوئی تھی۔ احسن اقبال معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جس طرح ڈانس کیا انہیں مزید پرفارمنس دینی چاہئے۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاﷲ کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خواتین اور نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں۔ نجفی رپورٹ میں شہباز شریف کا جھوٹ سامنے آیا ہمارے وزیراعظم کو ترک وزیراعظم کی طرح کھڑا ہونا چاہئے۔ عابد شیر علی کے والد نے کہا رانا ثناءاﷲ نے اٹھارہ قتل کئے ہیں۔ پرامن احتجاج اور دہشت گردی میں فرق ہے اسرائیلی دارالحکومت کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر افسوس ہے پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفارتخانہ منتقل کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔ لوگ اکیس دن فیصد آباد بیٹھے رہے احسن اقبال نے کہا تھا تین گھنٹے میں فیض آباد صاف کرادوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں کو دن دیہاڑے قتل کردینا اصلی دہشت گردی ہے۔ پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ اڈیالہ جیل بھجواﺅں گا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے امریکہ نے اسرائیل کو تحفہ دیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل ضیاءنے اپنے دور میں سی آئی اے کو مداخلت نہیں کرنے دی اور مجاہدین کے ساتھ آئی ایس آئی ڈیل کر رہی تھی۔ پاکستان کے مختلف ادوار پر بحث کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جنرل ر مشرف کے دور میں سی آئی اے اور ایف بی آئی پاکستان میں براہ راست کارروائی شروع کر دی بلیک واٹر یہاں آ گئی اور لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا یہ کون ہیں۔پاکستان سے لوگوں کو اٹھا یا گیا ۔ جنرل ضیاءکو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دی۔عمران خان نے کہا کہ جو ں ہی سوویت یونین افغانستان سے گیا پاکستان کو حکمت عملی تبدیل کرنی چاہئے تھی کیونکہ ہم اپنے ملک میں عسکری گروپ نہیں رکھ سکتے ہتھیار تو صرف ریاست کے پاس ہونے چاہئیں ۔ پاکستان میں مسلح گروپ ہونے سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا جس کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔لیڈر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ دباﺅ برداشت کرتا ہے۔جنرل ر پرویز مشرف نے خود اپنی کتاب میں اعتراف کیا کہ ہم نے پیسوں کے عوض امریکہ کو بندے پکڑوائے۔