Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طاہرالقادری نے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی

    By Daily Khabrainدسمبر 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    tahir ul qadri
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے31دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار شہباز شریف ،رانا ثناءاللہ اور نامزد افسران استعفے دیکر خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کر دیں ورنہ فیصلہ کن نتائج کیلئے تیار رہیں۔ شہباز سن لیں انہیں معصوم شہریوں کے قتل عام کا بدلہ دینا ہوگا۔ اب انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا۔ اس بار وار بے نتیجہ نہیں ہو گا، 31دسمبر کے بعد حتمی لائحہ عمل دوں گا۔ قاتلوں کے خلاف جنگ جیتوں گا۔ چند دنوں میں شہباز شریف کے جنوں کو بھی پتہ چل جائیگا کہ انہیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی خبر تھی کہ نہیں۔ ٹیلیفون کالز اور ڈکٹیشن کے مطابق فیصلہ نہ آنے پر نواز شریف کی عدلیہ کیخلاف الزام تراشی اور انصاف کا خون کرنے کے طعنے ریاست اور آئین سے بغاوت ہے، یہ ملک میں بغاوت کاماحول پیدا کر رہے ہیں، انکی ہرزہ سرائی پر ادارے خاموش کیوں ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندہ اجلاس کی صدارت اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری سے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ اور جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے صدر قاری محمد زوار بہادر اور سربراہ حلقہ سیفیہ پاکستان صاحبزادہ پیر احمد یار سیفی ،جمعیت علمائے پاکستان (نیازی گروپ) کے صدر پیر معصوم نقوی اور (ق) لیگ کے سینئر رہنما اجمل وزیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔رہنماﺅں نے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے طاہر القادری اور انکی تحریک کے ساتھ ہیں۔ طاہرالقادری نے تاجر برادری و سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 16 جون 2014 کی میٹنگ میں ہوم سیکرٹری، وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی جہاں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی قتل و غارتگری کا فیصلہ ہوا۔ شہباز شریف گھناﺅنے فیصلوں اور انکی تعمیل سے خود کو کیسے لا تعلق قرار دے سکتے ہیں؟ شہباز شریف نے ساڑھے 9 بجے پولیس کو ہٹنے کا اگر حکم دیا تھا تو کیا رانا ثنا اللہ نے حکم نہیں مانا ؟یا ہوم سیکرٹری نے عملدرآمد کرانے سے انکارکیا؟ آئی جی پنجاب نے حکم ماننے سے انکار کیا یا ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے حکم نہیں مانا؟ اگر یہ مان لیا جائے کہ حکم نہیں مانا گیا تو پھر انکے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ کس کو نوکری سے ہٹایا گیا یا جیل بھیجا گیا؟ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے حکم کے مطابق معصوم شہریوں کو قتل کرنے پر ان تمام ذمہ داروں کو تحفظ دیا جارہا ہے اور وہ پہلے سے بہتر مراعات انجوائے کررہے ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں، جسٹس باقر نجفی کو سلام ہے جنہوں نے آئی جی کے منہ سے سچ اگلوایا، نوازشریف اور شہباز شریف کو قتل کا بدلہ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم غیر جانبدار بنچ چاہتے ہیں جو قانون اور آئین کی سنے، آپکی مرضی کے ریفری کے ساتھ میچ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا نواز شریف پریشان ہیں کیونکہ انکی خواہش کے مطابق فیصلے نہیں ہورہے، نواز شریف نے عدلیہ پر ہرزہ سرائی کرکے آئینی بغاوت کی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق طاہر القادری نے کہا نوازشریف، شہبازشریف 31 دسمبر تک سرنڈر کردیں۔صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے۔ طاہر القادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر کے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے اور اس کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے طاہر القادری کی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کی ڈیڈلائن کہیں انکی واپسی کی تیاری تو نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے طاہر القادری پہلے ہی اپنے سیاسی عزائم سے آگاہ کر چکے ہیں۔ طاہر القادری کا مقصد صرف حکومت کو ہٹانا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.