لاہو ر (ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے دوران فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی آج اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے جہاں ایئرپورٹ سے وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں فاٹا اصلاحات بل پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات کے دوران جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فاٹا انضمام سے متعلق تحفظات دور کرنے پر بھی بات ہوگی۔