اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانامہ ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہا ہے کہ گلف سٹیل ملز کی فروخت اور قطری شہزادے کے ساتھ سرمایہ کاری کی باتیں جھوٹ ہیں۔ اقامہ، لندن فلیٹس کی ملکیت کے علاوہ شریف خاندان پر الزامات کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے نیب کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ گلف سٹیل ملز کی فروخت کی بات جھوٹ ہے۔قطری شہزادے کے ساتھ سرمایہ کاری کی بات بھی درست نہیں ہے۔ برطانوی دستاویزات لندن فلیٹس کی ملکیت کا ثبوت ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کہا کہ شریف خاندان پر تمام الزامات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ ایون فیلڈ سے متعلق ثبوت ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے تمام ریکارڈ ایا ہے۔ کیلبری فونٹ پر 2ماہرین کی رپورٹس بھی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اقامے کا مکمل ریکارڈ ہے۔ جو جبل علی فری زون اتھارٹی سے حاصل کیا۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تمام دستاویزات کی تصدیق کرتا ہوں۔ بینکوں، کمپنیوں ، آمدن ، ویلتھ ٹیکس کے تمام ریکارڈ کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار کے بینکوں، کمپنیوں، آمدن اور ویلتھ ٹیکس کے ریکارڈ کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔ انکوائری کے دوران بین الاقوامی تعاون کے لئے مختلف ممالک کو خطوط لکھے منی ٹریل ثابت کرنے کے لئے یو اے ای کی دستاویزات موجود ہیں۔۔