تازہ تر ین

نواز شریف کی چوہدری نثار کو پھر نو ”لفٹ“….اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے دورئہ سعودی عرب میں ناکامی اور اپنے امریکی دوست کی طرف سے جواب ملنے کے بعد عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھل کر لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نوازشریف اور ان کے قریبی ساتھیوں نے اس حوالے سے فوج کے ایک سابق اہم ذمہ دار اور دو موجودہ اہم ذمہ داران کے خلاف محاذ گرم کرنے کیلئے مختلف افراد کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ نوارشریف کو امید تھی کہ سعودی عرب یا ان کے امریکی دوست ایسا رول ادا کریں گے جس سے ان کے مقدمات اور آنے والے انتخابات میں ان کی پوزیشن کچھ بہتر ہو سکے اور نیب سے متوقع سزا سے بھی بچ سکیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی عرب سے واپسی پر ن لیگ کے اندر ایک بڑے گروپ نے جب اس حوالے سے ان سے پوچھا کہ کیا رزلٹ نکلا تو انہوں نے واضح طور پر کہا وہاں نو لفٹ والا ہی حساب ہے۔ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر مسلسل تنقید کرنے والے سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے انہیں کہا کہ اگر اب ہم خاموش رہیں گے تو کسی بھی صورت ہماری بچت نہیں ہو گی‘ اب اداروں پر جتنا دباﺅ ڈالیں گے اتنا ہی ہمیں فائدہ مل سکتا ہے۔ اس ضمن میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تمام پہلوﺅں پر غور کے بعد یہ حکمت عملی اپنائی گئی کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم سخت رویہ رکھے گی جبکہ شہبازشریف اور چند دیگر وزراءنرم رویہ رکھیں گے تاکہ دونوں اطراف سے کھیلا جا سکے۔ نوازشریف کو ایک بار پھر چودھری نثار کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ان حالات میں جب امریکہ کے ساتھ تعلقات میں شدید تناﺅ ہے ایسے میں اپنے اداروں کے خلاف چلنا کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے چودھری نثار کا پیغام لے کر آنے والے اہم حکومتی وزیر کو کہا وہ چودھری نثار سے کہہ دیں کہ ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر ہماری سیاست ختم ہو گئی تو بہت سے چہروں کو بے نقاب کریں گے۔ سعودی سفیر نے بھی واضح پیغام دیا کہ سعودی حکومت نوازشریف کے کسی قول و فعل میں ساتھ نہیں دے گی۔ سعودی سفیر آئندہ چند دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کر کے یقین دہانی کرائیں گے کہ ان کا ملک فرد واحد کے نہیں بلکہ پاکستانی اداروں کے ساتھ ہے۔ نوازشریف نے بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے تین وفاقی وزراءکو ذمہ داریاں دے دی ہیں‘ وہ خود فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سے رابطے کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain