تازہ تر ین

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

چکوال، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 20 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ مکمل ہو گئی ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ نون اور جنون کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ خبریں کو کل 227 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق، مسلم لیگ نون کے سلطان حیدر 76365 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے طارق کالس 46298 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور تحریک لبیک پاکستان کے ناصر عباس منہاس 16122 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 20 میں پولنگ کا عمل آج دن 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پنجاب اسمبلی کی اس نشست کے لئے 5 امیدوار میدان میں اترے۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے چودھری حیدر سلطان، تحریک انصاف کے طارق افضل کالس، تحریک لبیک پاکستان کے ناصر عباس منہاس، اے این پی کے چودھری عمران قیصر عباس جبکہ ایک آزاد امیدوار ڈاکٹر طفیل بھی میدان میں تھے۔ تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار مرحوم رکن صوبائی اسمبلی چودھری لیاقت علی خان کے بیٹے چودھری حیدر سلطان اور تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل کالس کے درمیان ہی متوقع تھا۔ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کی حمایت بھی حاصل تھی۔ لاہور کے حلقہ این اے 120سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کرنے والی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے چکوال کے ضمنی انتخاب میں بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے 16ہزار122ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے حلقہ پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عوام نے چوہدری حیدر سلطان کو اکثریت سے کامیاب کرا کے ثابت کر دکھایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ان کے دلوں میں بستی ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامےابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہماری پالےسےوںکو پسند کرتے ہےں۔ عوام نے ضمنی انتخابات میں خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے۔ منفی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست ایک بار پھر مسترد ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ انتشار اورالزام تراشی کی سےاست کرنےوالوں کو اپنی پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہےے۔حلقہ پی پی 20 چکوال کے ضمنی الیکشن کے نتائج ذاتی مفادات کی سیاست کرنےوالوں کےلئے نوشتہ دیوار ہیں۔انہوںنے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کو جان لینا چاہیے کہ عوام اب صرف اور صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain