تازہ تر ین

چیرمین نیب کا بڑا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب کی بد عنوانی کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کےساتھ بد عنوانی سے آگاہی اورتدارک کی مہم” بد عنوانی سے انکار“2017ءمیں کامیاب رہی ہے اور 2018ءمیں بھی اس پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ نیب نیشنل اکاﺅنٹ بیلیٹی آرڈیننس کے سیکشن 33سی کے تحت بدعنوانی کےخلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے نیب کی مہم بھر پور انداز میںجاری ہے۔ نیب لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کےلئے مختلف سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ،میڈیا ،سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر طبقوں کےساتھ کام کررہا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نیب کے ان اقدام کو سراہا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی بد عنوانی کےخلاف آگاہی اور تدارک کی مہم ” بد عنوانی سے انکار “کو پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کوششوں سے تمام شیڈولڈ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر نیب کا پیغام بد عنوانی کےخلاف درج ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے یونیورسٹی اور کالجوں کے طالب علموں میں بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کےلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نو عمر ی میں بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر سے مختلف یونیورسٹی اور کالجز میں 45ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، آئیسکو ، لیسکو، گیپکو ، پیپکو، فیسکو اور کے الیکٹرک کے بجلی اور گیس کے بلوں پر نیب کا بد عنوانی سے انکار کا پیغام درج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے تعاون سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 24لاکھ ڈرائیونگ لائسنس پر نیب کا بد عنوانی سے انکار کا پیغام درج کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے لوگوں کو بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کےلئے انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر مختلف موبائل کمپنیوں کے ذریعے ملک بھر میں موبائل فون صارفین کو بد عنوانی سے انکار کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور پاکستان فلم سینسر بورڈ کے تعاون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نیب کا ویڈیو پیغام بد عنوانی سے انکار پیش کیاجارہا ہے جس کو عوام نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کاپیغام بد عنوانی سے نکار بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تمام اخبارات میں شائع ہونے والے سرکاری ٹینڈز پر بھی درج کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سی پیک منصوبوں میں نگرانی اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے چین کی ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب ملک سے بد عنوانی سے خاتمے کےلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے قومی فرض کی ادائیگی میں تیزی لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain